مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 420 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 420

مصالح العرب۔جلد دوم ایم ٹی اے پر لائیو (Live) عربی پروگرامز کی ابتدا مکرم محمد شریف عودہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ: 396 ’2005ء تک MTA پر سوائے حضورانور کے خطبہ کے اور کوئی لائیو پروگرام نہ تھا۔2005ء کی ہی بات ہے کہ ایک دن خاکسار اور مکرم ہانی طاہر صاحب اور عبد المومن طاہر بعد فضل سے ملحقہ نصرت ہال میں بیٹھے تھے کہ اس موضوع پر بات ہوئی چنانچہ سب کے اتفاق کرنے پر اسی وقت حضور انور کی خدمت میں خط لکھا گیا اور حضور انور نے از راہ شفقت عربی زبان میں لائیو پروگرام کرنے کی منظوری عطا فرمائی۔“ چنانچہ پہلا لائیو عربی پروگرام 4 اگست 2005ء کو مسجد فضل لندن کے احاطہ میں ایم ٹی اے سٹوڈیو میں ہوا جس میں فلسطینی علاقہ کے ایک مفتی کے جماعت کے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیا گیا۔اس پہلے پروگرام میں مکرم محمد شریف عودہ صاحب اور ہانی طاہر صاحب نے شرکت اختیار کی۔پھر اسی ماہ تین مزید پروگرام کئے گئے جن میں ان دو احباب کے علاوہ حضور انور کے ارشاد پر مکرم عبد المومن طاہر صاحب نے بھی شرکت فرمائی نیز ربوہ سے مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب کو بھی فون پر اس پروگرام میں شامل کیا گیا۔ازاں بعد مکرم شریف صاحب اور ہانی طاہر صاحب واپس چلے گئے اور پھر نومبر میں دوبارہ لندن آئے۔یوں اگلا پروگرام 24 نومبر 2005ء کو نشر ہوا جو تین دن یعنی 26 نومبر تک جاری رہا۔اس وقت اس کا کوئی نام نہ تھا بلکہ لائیو عربی نشریات یا لائیو پروگرام کے نام دیئے گئے تھے۔ان تین پروگرامز میں مکرم محمد شریف عودہ صاحب میزبان اور مکرم عبد المومن طاہر صاحب اور مکرم ہانی طاہر صاحب مہمان کے طور پر شامل ہوئے جبکہ مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے کینیڈا سے اور مکرم محمد منیر ادلیبی صاحب نے شام سے اور مکرم تمیم ابو دقہ صاحب نے اُردن سے بذریعہ فون شمولیت اختیار کی۔اس دوسرے لائیو عربی پروگرام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد، جماعت کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ کا رڈ ، قرآن کریم پر حدیث کو حاکم قرار دینے کے خیال کا رڈ وغیرہ جیسے بنیادی مضامین کو بیان کیا گیا اور غیر از جماعت مسلمانوں کے خودساختہ قواعد کے سقم کا مفصل بیان ہوا اور اس کے نتیجہ میں تفاسیر اور مفاہیم میں راہ پا جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔دو تین احمدی