مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 418 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 418

394 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم العربی‘ کے مالک ہیں۔یہ مصطفیٰ ثابت صاحب کے قدیمی دوست تھے۔انہوں نے آپ کی کتاب اپنے دار النشر سے شائع کی۔انہوں نے جب اس کتاب کا مطالعہ کیا تو اسے کئی ایسے علماء کے سامنے پیش کیا جو یونیورسٹیوں میں تحقیقی مقالہ جات کی بنا پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کا فیصلہ کرتے ہیں اور ان سب نے کتاب أجوبة عَنِ الْإِيْمَان کے مصنف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا۔گو کہ اس ڈگری کی کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن یہ ان کی طرف سے جذبات کا اظہار ہے جس کا بیان انہوں نے 8 ستمبر 2007 کو ہونے والے الحوار المباشر میں فون کال کے ذریعہ کیا۔چنانچہ اس دار النشر سے شائع ہونے والے کتاب کے دونوں حصوں پر مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب کے نام کے ساتھ ”الدکتور کے لفظ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔أَخْوِبَة عَنِ الْإِيْمَان کی ویب سائٹ نیز الحوار المباشر میں اور جماعت کی مرکزی عربی ویب سائٹ پر بہت سے لوگوں نے عیسائی حملے کے جواب کے لئے جماعت کی خدمات کو سراہا اور اسلام کے دفاع کے اس کام پر مبارکباد دی۔ان تمام امور کا مفصل بیان الحوار المباشر کے ذکر میں آئے گا۔ان شاء اللہ العزیز۔00000