مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 416
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم الا زہر کا پادری کو آفیشل جواب 392 ڈاکٹر محمد عمارہ کی کوششوں سے یہ کتاب الا زہر کی مجمع الجوث الاسلامیہ میں پیش ہوئی اور پھر اس مجمع کی سفارش اور شیخ الازہر کی اجازت سے ان کے آفیشل جریدہ "صوت الا زہر میں قسط وار چھپنے لگی ، بلکہ الا زہر نے اسے اپنی طرف سے اس عیسائی پادری کو رسمی جواب کے طور پر پیش کیا۔کچھ عرصہ کے بعد جب مصطفیٰ ثابت صاحب ان ریکارڈ ڈ پروگرامز کے علاوہ لائیو عربی پروگرام "الحوار المباشر میں بھی آنے لگے اور لوگوں کو خوب علم ہو گیا کہ یہ احمدی ہیں تو کئی ویب سائٹس اور جرائد اور ٹی وی چینلز پر شور و غوغا بلند ہوا کہ جس شخص کے پروگراموں کی بہت تعریف کی گئی ہے اور ڈاکٹر محمد عمارہ نے اس کی کتاب کا مقدمہ لکھا ہے اور الا زہر کے رسمی ترجمان رسالہ میں اس کو قسط وار شائع بھی کیا ہے، وہ شخص احمدی ہے۔لہذا کئی ویب سائٹس پر ابھی تک لوگوں کی قیاس آرائیاں موجود ہیں۔کسی نے کہا کہ مسلمانوں کے تفرقہ کی وجہ سے اس مسلمان عالم دین کو پادری کا جواب دینے کے لئے احمدیوں کے چینل پر جانا پڑا۔( شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی یہ 30 قسطیں عیسائی عقائد کے رڈ پر مشتمل تھیں جس کے دوران زیادہ تر بائبل کی نصوص ہی پیش کی جاتی رہیں اور کہیں بھی جماعت کے بارہ میں بات نہیں ہوئی تھی، تاہم مصطفیٰ ثابت صاحب نے کہیں کہیں قرآن کے ناسخ و منسوخ سے پاک ہونے ، وفات مسیح اور صلیبی موت سے مسیح کی نجات وغیرہ جیسے اپنے عقائد کا اظہار کیا تھا) کسی نے لکھا کہ اگر یہ شخص عیسائی پادری کا منہ بند کر رہا ہے تو ہمیں اس کے دین و عقیدہ سے غرض نہیں ہونی چاہئے۔کسی نے کہا کہ مجھے ان کی احمدیت کے بارہ میں جان کر شدید صدمہ ہوا ہے کیونکہ مجھے پادری کے خلاف ان کا اسلوب بہت پسند تھا۔ایک شخص یا سر جبر نے الفرقان نامی ایک ویب سائٹ پر لکھا کہ انہوں نے یہ کتاب خریدی تھی لیکن ثابت صاحب کے درج ذیل ” جرائم کی وجہ سے مکمل نہیں پڑھی۔یہ قرآن کریم میں