مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 415 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 415

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 391 نے اسلام اور نبی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں توہین آمیز پروگرام شروع کئے تو انہوں نے کہا کہ اس پادری کا جواب صرف ایک شخص دے سکتا ہے اور اس کا نام مصطفیٰ ثابت ہے۔انہوں نے مجھے تلاش کرنے کی بھی کوشش کی لیکن میں مصر میں نہیں تھا۔دوسری طرف مجھے ان کے دارالنشر کا علم ہوا تو میں نے بھی ان سے رابطہ کی کوشش کی۔پھر ہمارے مصری احمدی مکرم عمر وعبد الغفار صاحب کے ذریعہ ان سے رابطہ ہوا اور فون پر بات چیت ہوگئی ، اس وقت تک أَخْوِبَة عَنِ الْإِيْمَانِ کی اقساط ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آچکی تھیں۔احمد رائف صاحب نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اُخْوِبَة عَنِ الْاِیمان کی پہلی جلد اپنے دار النشر سے شائع کرے۔چنانچہ انہوں نے اپنے دار النشر سے نہ صرف پہلی بلکہ دوسری جلد بھی شائع کی۔کتاب کا مقدمہ اس کتاب کا مقدمہ ایک مشہور مصری شخصیت ڈاکٹر محمد عمارہ مصطفیٰ صاحب نے لکھا ہے جو کہ اسلامی حلقوں میں عصر حاضر کے ایک مشہور و معروف اسلامی سکالر اور مفکر مانے جاتے ہیں۔100 سے زائد کتب کے مصنف ہیں اور ان کے لا تعداد ٹی وی پروگرامز اور دروس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے تقریبا 14 صفحات پر مشتمل اپنے مقدمہ میں عرب ممالک کے مقامی چرچ کی کر سنائزیشن کی مہم میں شرکت کو تاریخی پس منظر کے حوالے سے بیان کیا۔اس مقدمہ کے دوران انہوں نے مؤلف کے بارہ میں جو لکھا وہ خلاصہ اس طرح سے ہے: کتاب کا مؤلف اور عالم جلیل الأستاذ مصطفیٰ ثابت اس کتاب کے ذریعہ جنگ کو اس کے حقیقی اور طبیعی میدان میں لے آیا ہے، اور جنگ کا رخ ان عقائد کی طرف کر دیا ہے جس پر اس پادری اور اس کے ہمنواؤں کا ایمان ہے۔انہوں نے ان کے عقیدہ کے اصول۔توڑ دیئے ہیں، اور ایسا عقیدہ رکھنے والوں کے فکری دیوالیہ کا پردہ چاک کیا ہے۔نیز انہوں نے اسلامی نصوص کے استعمال کرنے میں ان عیسائیوں کے صریح جھوٹ اور دجل پر مبنی حیلوں کو بے نقاب کیا ہے۔(أَجْوِبَة عَنِ الْإِيْمَانِ جلد 1 صفحہ 18-17 )