مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 398
374 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم کر دیا۔جبکہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم والے حصہ کا ترجمہ مصر کے نواحمدی دوست مکرم فتحی عبد السلام مبارک صاحب کو دیا۔اور خود تفسیر سورہ فاتحہ و بقرہ پر مشتمل اس جلد کے دوسرے حصہ کا ترجمہ شروع کیا۔ایک سال میں پہلی جلد کے ترجمہ کا کام مکمل ہو گیا تو معلوم ہوا کہ صرف ترجمہ کے مواد کا حجم 1200 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جبکہ مقدمات و فہرستیں وغیرہ اس کے علاوہ ہیں۔لہذا حضور انور کی خدمت میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ فائیو والیم کمنٹری کی ہر جلد کا ترجمہ دوجلدوں میں شائع کیا جائے۔یوں آخر پر اس تفسیر کا ترجمہ بھی تفسیر کبیر کی طرح دس جلدوں میں مکمل ہوگا۔حضور انور کی منظوری سے طے پایا کہ پہلی جلد میں صرف دیباچہ تفسیر القرآن کے ترجمہ کی اشاعت ہو اور دوسری میں تفسیر سورہ فاتحہ و بقرہ۔اس طرح بفضلہ تعالیٰ 2006ء میں یہ پہلی جلد التفسیر الوسیط“ کے نام سے شائع ہوگئی۔ނ 2005ء میں عرب دنیا میں عیسائیت کا بھر پور حملہ شروع ہو گیا اور حضور انور کی طرف۔اس کے رڈ میں پروگرام بنانے کا ارشاد ہوا نیز پروگرام الحوار المباشر شروع ہو گیا جس میں ہر ماہ مکرم مصطفی ثابت صاحب شرکت کے لئے تشریف لاتے تھے جس کی تفصیل بعد میں آئے گی ، بہر حال اس مصروفیت کی وجہ سے مکرم ثابت صاحب اس ترجمہ کو پوری رفتار کے ساتھ جاری نہ رکھ سکے۔تاہم وقتاً فوقتاً انہوں نے اپنی وفات تک فائیو والیم میں سے دو جلدوں کا ترجمہ مکمل کر لیا تھا۔علاوہ ازیں بیچ بیچ میں سے اور آخری پارے کی بعض سورتوں کی تفسیر کا ترجمہ بھی کر لیا تھا۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب کی وفات کے بعد مکرم ہانی صاحب نے بقیہ تین جلدوں کے ترجمہ کو مختلف احباب پر تقسیم کرنے کی تجویز دی۔ا ان احباب میں مکرم محمد العانی صاحب آف شام اور ڈاکٹر حاتم صاحب آف مصر آف شام قابل ذکر ہیں جن کی انگریزی زبان بھی اچھی ہے نیز عربی زبان پر بھی گرفت کافی مضبوط ہے۔حضور انور کی منظوری سے مکرم محمد العانی صاحب اور ڈاکٹر حاتم صاحب کو ایک ایک جلد کے ترجمہ کا کام دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں یہ کام مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔00000