مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 392 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 392

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 368 مجھے قائل کیا اور میرا روز کا معمول ہو گیا کہ ایم ٹی اے دیکھوں۔میں نے انٹرنیٹ پر موجود ساری کتابیں ڈاؤن لوڈ کر کے مطالعہ کر لی ہیں۔میں اپنے آپ کو احمدی سمجھنے لگا تھا لیکن جب سے یہ پتہ چلا ہے کہ با قاعدہ حضرت خلیفتہ اسیح کی بیعت ضروری ہے تو میں نے بیعت کر لی ہے۔ویب سائٹ کا اثر کرم محمود صاحب الجزائر سے لکھتے ہیں: عید کے مبارک موقع پر تمام دنیا کے احمدیوں اور خاص طور پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس حفظہ اللہ کی خدمت میں پر خلوص مبارکباد عرض ہے۔مجھے آپ کی خاکساری اور خطبوں میں استقلال اور دینی گفتگو اور تبلیغی دوروں نے بہت متاثر کیا ہے۔جو شخص جماعت کے افکار کا علم رکھتا اور اس کی کتابیں پڑھتا اور اس کی ویب سائٹ کا مطالعہ کرتا ہے اس کے دل میں برکت کی روح ڈالی جاتی ہے اور اس پر ہدایت کی روشنی منکشف ہو جاتی ہے۔اور وہ خدا اور اس کے دین اور اس کی مخلوق کی محبت میں بڑھتا جاتا ہے، اور اس کا سینہ اپنے ارد گرد کے مسلمانوں اور غیروں سب کے لئے کشادہ ہو جاتا ہے۔اے خدا تو حق اور حق کی تائید کرنے والے ہر شخص کی نصرت فرما اور ہر طالب حق و ہدایت کے دل میں حق کی شعاع پیدا فرما۔اور ہر اس شخص کی مدد فرما جو امن و سلامتی اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔اور ہر گمراہ کو صراط مستقیم کی طرف ہدایت دے۔آمین۔والحمد للہ رب العالمین۔ویب سائٹ دیکھنے پر خدا کا شکر مکرم سلطان ابھیمی صاحب جن کا اصل وطن چیچنیا ہے اور اس وقت آسٹریا میں مقیم ہیں، عربی زبان جانتے ہیں لہذا انہوں نے عربی زبان میں اپنے خط میں لکھا: آپ کی ویب سائٹ پر کیا ہی خوبصورت تفسیر قرآن پڑھنے کو ملی۔خدا کا شکر ہے کہ اس نے اس سائٹ کی طرف میری راہنمائی کی تا کہ اس روحانی کلام سے لذت اٹھاؤں۔یہ انسانی کلام نہیں ہے۔اس میں ایسی روحانیت ہے جو دلوں کو زندہ کرتی ہے۔واللہ اس پُر لطف کلام سے بڑھ کر کوئی چیز دل کو لبھانے والی نہیں۔میری دلی تمنا ہے کہ آپ روسی -