مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 12
00000 12 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم نماز مغرب و عشاء پڑھا ئیں اور بعض نئے دوستوں کو شرف ملاقات بخشا۔ایک زیر تبلیغ عیسائی دوست کمیل شاہوب نے بھی حضور سے مصافحہ کیا۔مصافحہ کے بعد اس شخص نے ایک دوست سے کہا واللهِ لَقَدْ انْشَرَحَ قَلْبِي مِنْ زِيَارَةِ هَذَا الشَّخص۔بخدا اس شخص کی ملاقات سے میرے دل میں انشراح پیدا ہوا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مکرم محمد توفیق الصفدی اور مکرم محمد در جنانی تمام رات حضور کی قیامگاہ کے باہر پہرہ دیتے رہے۔مورخہ 8 مئی 1955ء کو حضور بیروت سے زیورچ کے لئے روانہ ہو گئے۔آپ کو شام ولبنان کے احمدیوں نے الوداع کیا۔از الفضل 19 مئی 1955 ء صفحہ 3-4، الفضل 10 جون 1955 ء صفحہ 3، بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 16 صفحہ 499-511)