مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 388 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 388

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 364 2004ء کو یہ ویب سائٹ بنا کر چلانے کی اجازت مرحمت فرما دی اور عربک ڈیسک کو اس کے جمله مواد کی چیکنگ کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ اس سال کے آخر تک اس ویب سائٹ نے www۔islamahmadiyya۔net کے ایڈریس کے ساتھ تجرباتی طور پر کام شروع کر دیا تھا جبکہ اس کا رسمی طور پر اعلان حضور انور نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2005ء کے موقع پر فرمایا۔آپ نے اس جلسہ میں مورخہ 29 جولائی 2005 ءکو اس ویب سائٹ کے بارہ میں فرمایا: امسال عربی زبان میں جماعت کی پہلی ویب سائٹ لانچ کی جارہی ہے جو کہ جماعت احمدیہ کہا بیر نے بڑی محنت سے تیار کی ہے اور ماشاء اللہ اس میں ڈالے گئے مواد، اس کی ترتیب و تزئین اور سہولت کے ساتھ اس مواد تک رسائی کے اعتبار سے نہایت شاندار اور قابل قدر محنت کا یہ معلوم ہوتی ہے۔مکرم امیر صاحب کہا بیر کی نگرانی میں ہمارے کہا بیر کے خدام کی ایک ٹیم نے دن رات محنت کر کے اس کو تیار کیا ہے۔اس کے مینجر میمون لطفی عودہ صاحب ہیں جبکہ دیگر خدمت کرنے والوں میں سے چند کے نام قابل ذکر ہیں: ربیع مصلح، جعفرمحمد عودہ، بلال عبد الکریم عودہ، ہاشم عودہ اور عبد السلام عودہ۔عربی ویب سائٹ پر موجود مواد کئی دفعہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے احمدی برادران کئی عربوں کو تبلیغ کرتے ہیں اور مختلف کتب اور تبلیغی مواد کے سلسلہ میں بسا اوقات پوچھتے ہیں ، اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں پر عربی ویب سائٹ پر موجود مواد کا مختصراً ذکر کر دیا جائے تا کہ احباب کو پتہ چل سکے کہ کس قدر مواد ہماری عربی ویب سائٹ پر موجود ہے اور کس طرح وہ اپنے زیر تبلیغ عرب دوستوں کو ویب سائٹ کے ذریعہ ہی اچھی خاصی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے عربی ویب سائٹ پر اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جملہ عربی اور کئی ترجمہ شدہ کتب تفسیر کبیر جلد 1 تا 10 کا عربی ترجمہ، خلفائے احمدیت کی 20۔