مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 385 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 385

361 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم بارہ میں ان کی آراء سنیں اور سوالات کے جوابات دیئے۔اس سلسلہ میں مورخہ 21 مارچ 2004ء کو اس وفد نے اوسلو یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا جہاں مسلمان طلباء کے ساتھ ایک سیشن ہوا جس میں ناروے میں بسنے والے ہمارے احمدی طالبعلم مکرم حمزہ راجپوت صاحب نے بھی شرکت کی۔سوالات کے وقفہ میں انہوں نے اس وفد سے کہا کہ ہمیں سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد کے مالکانہ حقوق دینے کے بارہ میں صادر ہونے والے آپ کے نئے قانون کے بارہ میں کچھ خدشات لاحق ہیں، کیونکہ یہودی بھی اس اجازت سے فائدہ اٹھا کر اپنی دیرینہ خواہش کے مطابق مکہ اور مدینہ میں زمینیں خریدنے کی کوشش کریں گے جس کا نتیجہ بہر حال اچھا نہیں ہے۔اس وفد نے اس کا یہ جواب دیا کہ ایک تو یہ بیچی جانے والی زمین مکہ اور مدینہ میں نہیں ہے دوسرا صرف رہائش کے لئے مخصوص ہے، یعنی رہائشی مکانات کے علاوہ زمین فروخت نہیں ہوگی۔یوں ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا کے مسلمانوں نے اس معاملہ کی سنگینی کو نہ سمجھا اس وقت حضور انور کے ارشاد اور راہنمائی میں اس سنگین خطرہ سے عرب دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے جماعت نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔00000