مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 376
مصالح العرب۔جلد دوم 352 الداعي دور خلافت خامسه سے تعلق رکھنے والی بعض عرب احمدیوں کی رؤیا مکرمہ فجر عطایا ر عطا یا صاحبه مرحوم علمی شافعی صاحب کی نواسی اور مکرم تمیم ابو دقہ صاحب آف اردن کی اہلیہ ہیں ، وہ بھتی ہیں: میں نے حضور انور کے خلافت پر متمکن ہونے سے تقریباً نو ماہ قبل مورخہ 22 جولائی 2002ء کو خواب میں دیکھا کہ گویا قیامت کا روز ہے اور آسمان پر اللہ جَلَّ حَلَالُهُ لكها ہے۔ساتھ میں نے ایک پہاڑ پر ایک شخص کو دیکھا جس نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور لوگ اسے الدَّاعِی“ کہہ کر پکار رہے تھے۔میں اس وقت حضور انور کو جانتی تک نہ تھی اس لئے پہچاننے سے قاصر رہی۔اب حضور انور کے خلیفہ منتخب ہونے کے بعد جب حضور انور کو دیکھا تو بے اختیار پکار اٹھی کہ یہ تو وہی شخصیت ہے جسے لوگ الدَّاعِی“ کہہ کر پکار رہے تھے۔مسرور اور مبارک مکرم عبد القادر ناصر عود و صاحب آف شام لکھتے ہیں : میں نے حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کے دوروز بعد خواب میں دیکھا کہ