مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 374 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 374

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 350 موافق جو اہم کام ہوئے ان کی ایک جھلک یہاں درج کی جاتی ہے جبکہ اس کا تفصیلی بیان آئندہ صفحات میں ہوگا : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اکثر عربی کتب کی اشاعت نئی اور دیدہ زیب کمپوزنگ کے ساتھ ہوئی۔روحانی خزائن اور انوار العلوم کی متعدد کتب کے تراجم نیز کئی عربی کتب کی تالیف کا کام بہت تیزی کے ساتھ ہوا اور ہو رہا ہے۔پہلی عربی ویب سائٹ کا قیام عمل میں آیا۔خلافت جوبلی کے حوالہ سے مجلہ التقویٰ کا ضخیم با تصویر نهایت دیدہ زیب خلافت جوبلی نمبر شائع ہوا جو تاحال جماعت کی طرف سے شائع ہونے والا عربی زبان میں ایک منفر دسود نیئر ہے۔پہلی دفعہ خلافت جوبلی والے سال جلسہ سالانہ برطانیہ میں 100 کے قریب عرب احباب نے شرکت کی۔اس سے قبل کبھی اتنی تعداد میں عرب کسی مرکزی جلسہ میں شریک نہیں ہوئے تھے۔خلافت احمدیہ کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ جہاں کہیں اور جس زبان میں بھی اسلام کے خلاف کوئی اعتراض ہوا ہے اس کے رڈ کے لئے پہلی مؤثر آواز خلافت احمدیہ کی رہی ہے۔لیکن عہد خلافت خامسہ میں عربی زبان میں اسلام کے خلاف حملوں کا جواب جہاں حضور انور نے خود بھی خطبہ جات اور خطابات میں دیا وہاں عربی زبان میں اس بارہ میں پروگرام تیار کرنے کی ہدایت بھی فرمائی، اس طرح متعدد پروگرامز کی سیریز شروع کی گئیں، جن میں سے سب سے اہم عیسائی پادری کے اسلام دشمن حملوں کے جواب میں مصطفیٰ ثابت صاحب کے پروگرامز کی سیریز بعنوان أجوبة عن الإیمان ہے۔* پہلا لائیو عربی پروگرام شروع کیا گیا۔پہلے مکمل عربی چینل MTA3 کا اجراء ہوا جس پر 24 گھنٹے عربی پروگراموں کی نشریات کا آغاز ہوا۔عیسائیت کے حملہ کے رد کے طور پر عیسائی عقائد اور بائبل کی تعلیمات پر بحث پر مبنی ایم ٹی اے پر لائیو عربی پروگرام الحوار المباشر شروع کیا گیا۔ابھی تک اپنی نوعیت کا یہ واحد