مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 367
مصالح العرب۔جلد دوم 345 اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل پر ایک منصفانہ تبصرہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کے عہد مبارک میں عربوں میں تبلیغی مساعی کے آخر میں حضور انور کی ایک کتاب پر شام کے ایک دار النشر کا تبصرہ نقل کیا جاتا ہے جو دمشق کی ایک پبلشنگ کمپنی نے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب Islam's response to | contemporary issues کے عربی ایڈیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: میں اپنی انتہائی خوشی کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتا جو مجھے آپ کی کتاب پڑھنے سے حاصل ہوئی ہے۔کتاب کے مضمون کو جس تفصیل ، ربط اور ترتیب کے ساتھ آپ نے پیش فرمایا ہے وہ دل موہ لینے والا ہے۔آپ نے اس زرخیز مضمون کے ذریعہ اسلامی علوم میں گرانقدر اضافہ فرمایا ہے۔یہ سب چیزیں مجھے مجبور کر رہی ہیں کہ میں اس کتاب کے مضمون کو اپنے اور آپ کے درمیان گفتگو کا نقطۂ آغاز بناؤں اور امن و آشتی کے قیام کی اس کوشش میں کچھ حصہ ڈال سکوں جسے آپ سب مسلمانوں کا نصب العین قرار دیتے ہیں۔میں اس بات کی بھی گواہی دیئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ یہ کتاب مسائل کے حل کے لئے ایسے خالص اسلامی مفاہیم پیش کرتی ہے جن کی بنیاد اسلامی نصوص اور اسلامی تاریخ پر ہے۔یہ یه تحقیقی کتاب بیسویں صدی کے شروع میں نمودار ہونے والے تقاضوں اور ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے۔اس مرحلہ میں اسلامی نصوص کا اس طرح برمحل