مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 368
346 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم استعمال اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور انکے بعد کے مسلمانوں کی تاریخ کی کو خاص اہمیت دینا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کتاب کا خمیر خالص اسلامی مٹی سے اٹھا ہے۔میری رائے میں اس کتاب نے اپنے مضمون کا حق ادا کر دیا ہے۔مجھے تو جماعت احمد یہ میں صحیح اسلام کا چہرہ نظر آ رہا ہے۔جو ذمہ داری اس وقت جماعت احمدیہ نے اٹھائی ہے وہ بہت بڑی ہے۔آپ لوگ اپنے علم و عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ آپ اسلام کی پوری قوت اپنے اندر رکھتے ہیں اور یہ قوت آپ کے اخلاص اور مسلسل جد وجہد کے نتیجہ میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ آپ لوگ اسلام کا مطالعہ عصر حاضر کی روح اور تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے اعلیٰ مقاصد میں کامیابی فرمائے۔خلاصه خط از دار الشفیق پبلشرز دمشق مورخہ 30 مئی 2002ء) 00000