مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 351
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم الله فيكم و في حبكم بلغ سلام المحبة الى الاخوان الذين عملوا و تعاونوا معكم في هذه المهمة فكان الله معكم (دستخط) میرزا طاهر احمد 329 ترجمہ: آپ کا خط اور کیلنڈر ہجری شمسی مل گیا ، جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اس کیلنڈر کو شائع کر کے آپ نے بہت اچھا کام ہے اور خدمت سرانجام دی ہے۔جماعت میں اس بات کی بہت ضرورت تھی، کیونکہ عرب اس کیلنڈر کی اہمیت کو نہیں جانتے۔اللہ تعالیٰ آپ کو برکت عطا فرمائے اور محبت میں بڑھائے۔میرا محبت بھرا سلام تمام بھائیوں تک پہنچا دیں جنہوں نے اس اہم کام کی بجا آوری میں آپ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔(میرزا طاہر احمد ) اخبارات میں مخالفت، اس کا رڈ اور جماعت کی تبلیغ مورخہ 21 /اگست 1987ء کو بمقام ناصرہ سے شائع ہونے والے ہفتہ روزہ ”الوطن نے اپنے ایک مقالہ میں یہ فقرہ لکھا: "إن بعض الطوائف الإسلامية استقلت عن الإسلام السني مثل البهائية والدرزية و الأحمدية “ ترجمہ: بعض اسلامی فرقوں نے اہل السنۃ والجماعۃ سے علیحدگی اختیار کر لی بہائیت ، دروز اور احمدی۔ہے۔مثلاً اس پر جماعت احمدیہ کی طرف سے اُسی ہفت روزہ میں یہ جواب شائع کروایا گیا کہ: جماعت احمدیہ حقیقی اسلام کا دوسرا نام ہے۔اور مصنف مقالہ کی یہ بہت بڑی غلطی ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کو بہائیوں اور دروز کے ساتھ ملا رہے ہیں۔حالانکہ یہ دونوں فرقے خود اپنا تعلق اسلام سے قطع کر چکے ہیں۔اس کے برعکس جماعت احمد یہ اس حقیقی اسلام پر عمل پیرا ہے جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال قبل دنیا کے سامنے پیش کیا تھا، اور اسی اسلام پر دل و جان سے ایمان رکھتی اور اس کی تبلیغ کرتی ہے۔یہ تردیدی بیان ”الوطن“ 4 ستمبر 1987 ء کے شمارہ میں شائع ہوا۔اس کے بعد اس تردیدی بیان کے جواب میں ناصرہ سے ہی شائع ہونے والے ایک دوسرے عربی ہفت روزہ "