مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 350 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 350

328 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم تبلیغ و تبشیر کے فریضہ کی ادئیگی مشکل ہے۔چنانچہ ذیلی تنظیموں کو قائم کیا گیا اور مکرم عبد اللطیف عودہ صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ، مکرم عبد الله اسعد صاحب زعیم مجلس انصار اللہ، اور خاکسار کی اہلیہ سلیمہ بانو صاحبہ لجنہ اماءاللہ کی صدر منتخب ہوئیں۔بفضلہ تعالیٰ ذیلی تنظیموں کے فعال ہونے سے تبلیغ و تربیت کے کاموں میں بہتری پیدا ہوتی چلی گئی۔عربی میں ہجری شمسی کیلنڈر کی اشاعت عام غیر احمدی احباب میں یہ خیال پایا جاتا تھا کہ جماعت احمد یہ بہائیوں کی طرح کا کوئی فرقہ ہے۔ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حتی کہ ان کے مہینے وسال بھی وہ نہیں ہیں جو کہ ہجری قمری کہلاتے ہیں۔چنانچہ اس خیال کے ازالہ کے لئے 1987ء میں پہلی بار 1407۔1408ء ہجری قمری اور 1367ء ہجری شمسی کیلنڈر عربی میں شائع یا۔اس کیلنڈر میں یہ وضاحت کی گئی کہ ہجری شمسی کیلنڈر سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس خیال سے جاری فرمایا تھا کہ مذہبی و دینی امور کے لئے تو مسلمان ہجری قمری سن استعمال کرتے ہیں۔مگر روز مرہ کے کاموں کے لئے عیسوی سن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔چنانچہ آپ کی ہدایت پر ہجری شمسی کیلنڈر تیار کیا گیا جو ہجری قمری سال کی طرح ہجرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع ہوتا ہے۔اور مہینوں کے نام خاص واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔اس کی کیلنڈر میں مہینوں کے نام اور ان کا پس منظر بھی شائع کیا گیا۔یہ کیلنڈر ہر سال شائع ہوتا رہا اور عربوں میں کافی مقبول ہوا۔کیلنڈر کے بارہ میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع کا مکتوب گرامی یہ کیلنڈر عبد اللطیف صاحب اسماعیل قائد مجلس خدام الاحمدیہ نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بھجوایا۔چنانچہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے جوابی عربی مکتوب گرامی میں فرمایا۔وصلنى مكتوبك وتقويم "هجری شمسی “ فجزاكم ا الله احسن الجزاء ما احسن ما فعلتم و خدمتم بنشر هذا التقويم لانه كان ضرورة للجماعة ان العرب لا يعرفون اهمية هذا التقويم فبارك