مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 8 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 8

8 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم الف لیلہ میں دمشق کے عطروں کا بڑا ذ کر آتا ہے۔احباب نے عرض کیا کہ یہاں تو فرانسیسی عطری زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں لیکن بعض عطر مثلا گلاب اور چنبیلی خاصے اچھے ہیں۔بعض لوگوں کے اخلاص کا بھی عجیب رنگ ہوتا ہے۔الحاج سید بدرالدین الھنی نے کسی کو مختلف قسم کے عطر لانے کی ہدایت کر دی اور چند منٹ بعد مختلف عطر وہ حضور کی خدمت میں پیش کر رہے تھے۔حضور نے مختلف عطروں کو سونگھتے ہی بتا دیا کہ یہ سب کیمیکل ایسنس کے ہیں۔رات کے کھانا کی سید منیر انھی کے مرحوم بھائی سید عبدالرؤوف ابھنی کے ہاں دعوت تھی۔السيد عبدالرؤف الحصنی کے بڑے بیٹے سیدنا در انتھنی اپنے خاندان کے لئے اخلاص کا ایک عمدہ نمونہ تھے۔حضور کی طبیعت شگفتہ تھی اور اس شگفتگی سے ساری مجلس باغ و بہار بنی رہی۔لطائف کا سلسلہ چلتا رہا۔کھانا تناول فرمانے کے بعد حضور نے دعا فرمائی۔پھر سید نا در الھنی کے چھوٹے بھائی السید نورالدین الحصنی صاحب نے سورہ واضحی کی نہایت خوش الحانی سے تلاوت کی۔4 مئی 1955ء کو حضور نماز ظہر و عصر کے بعد مجلس میں تشریف فرما ر ہے اور بہائیوں کے متعلق السید رشدی السبطی سے حالات دریافت کئے۔دعوت عشائیہ السید منیر مالکی کے ہاں تھی جس میں حضور نے شرکت فرمائی۔کئی ایک شامی احباب بھی مدعو تھے۔خطبہ جمعہ اور دمشق میں آخری مجلس (روز نامه الفضل ، ربوہ 15 مئی 1955 ، صفحہ 3) 6 مئی 1955ء کو جمعہ کا دن تھا۔حضور چونکہ ہفتہ کے روز بیروت روانہ ہو رہے تھے اس لئے صبح سے ہی کثرت سے احباب حضور کی فرودگاہ پر تشریف لانے لگے۔جماعت نے اس تاریخی موقعہ کی یادگار ظاہر طور پر محفوظ کرنے کے لئے فوٹو گرافر کا انتظام کیا جس نے مختلف فوٹو لینے شروع کئے اس اثناء میں نماز جمعہ کا وقت ہو گیا۔الحاج بدرالدین صاحب کو یہ بھی سعادت حاصل ہوئی کہ حضرت مصلح موعود ان کے مکان میں ہی جمعہ پڑھا ئیں۔حضور نے فصیح و بلیغ عربی زبان میں ایک مختصر جمعہ پڑھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آج سے تقریباً نصف صدی قبل جب کہ آپ میں سے اکثر ا بھی پیدا بھی نہ ہوئے تھے حضرت مسیح موعود کو الہام فرمایا: يَدْعُونَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعِبَادُ اللهِ مِنَ الْعَرَبِ“ (مکتوبات احمدیه جلد اول صفحه 86)