مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 349
مصالح العرب۔جلد دوم 327 مبلغ سلسلہ برائے کیا بیر مبلغ سلسلہ کہا بیر مکرم محمد حمید کوثر صاحب نے کم و بیش 13 سال ( 1985 تا 1998ء ) کہا بیر میں بطور مبلغ ذمہ داریاں ادا کیں۔آپ نے یکم تمبر 1973ء کو جامعہ احمد یہ قادیان میں اپنی تعلیم مکمل کی۔اس کے بعد کچھ عرصہ مختلف مرکزی دفاتر میں کام کیا۔پھر بھاگلپور، کشمیر، اور بمبئی وغیرہ میں بطور مبلغ کام کرنے کی توفیق ملی۔اکتوبر 1984ء میں آپ کی تقرری حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے بطور مبلغ کہا بیر (حيفا) فرمائی۔26 اپریل 1985ء کو آپ کہا بیر پہنچے۔تبلیغی و تربیتی مہمات کا آغاز مکرم محمد حمید کوثر صاحب بیان کرتے ہیں کہ جب خاکسار کہا بیر پہنچا تو محترم مولانا شریف احمد صاحب امینی وہاں فریضہ تبلیغ و تربیت ادا کر رہے تھے جو اپنی صحت اور بیماری کی وجہ سے کہا بیر میں زیادہ دیر قیام نہ فرما سکے۔اور 16 دسمبر 1985ء کو قادیان کے لئے روانہ ہو گئے۔یوں 6 دسمبر 1985 ء تک خاکسار مولانا شریف احمد صاحب امینی کے نائب کے طور پر خدمت بجالاتا رہا۔اُن کی واپسی کے بعد امیر جماعت و مبلغ انچارج کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔الحمد للہ علی ذلک۔ذیلی تنظیموں کو فعال بنانے کا کام تبلیغ کے سلسلہ کو منظم طور پر شروع کرنے کے لئے سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ذیلی تنظیمات کا جو قیام فرمایا ہے، اس میں بڑی حکمت ہے اور ان تنظیمات کو متحرک کئے بغیر