مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 340 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 340

مصالح العرب۔جلد دوم مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ جماعت میں شامل ہو جاؤ ایک پروگرام کے آخر پر حضور انور نے فرمایا:۔320 میں ان عرب ناظرین سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں جو MTA پر یہ پروگرام دیکھتے ہیں۔اب ان کی آنکھیں ان کے کانوں کی نسبت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔وہ اب ہمیں صرف سن ہی نہیں رہے بلکہ دیکھ بھی رہے ہیں۔اور وہ زبان جو احمدیت سے متعلق ان سے کلام کر رہی ہے وہ اس سے بہت مختلف ہے جو وہ ادھر ادھر سے سنا کرتے تھے۔وہ کلام کرنے والے شخص کو بات کرتے ہوئے سامنے دیکھتے ہیں کہ وہ کس انداز سے باتیں بیان کر رہا ہے۔ہر وہ شخص جو فیصلہ کرنے کی استعداد رکھتا ہے انصاف کر سکتا ہے کہ یہ شخص جھوٹا ہے یا منافق ہے یا سچا مومن ہے۔اس لئے اے اہل عرب! اگر تم سچائی اور حقانیت کا نشان دیکھتے اور سمجھتے ہو کہ ایسا کلام کرنے والا شخص جھوٹا نہیں ہوسکتا تو پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کیونکہ خدا ہی ہے جو دلوں کو بدلتا ہے اور راستی اور صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔میرا ایمان ہے کہ اب اسلام کی فتح جماعت احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہے۔ساری دنیا میں ہم بڑی عمدگی اور احسن طریق سے اسلام کا پیغام پہنچا رہے ہیں تو پھر کیوں نہ تم بھی حق قبول کر کے مسیح موعود کی اس پاکیزہ جماعت میں شامل ہو جاؤ۔( لقاء مع العرب بتاریخ 16 مارچ 1995 ء ) امام مہدی علیہ السلام عربوں سے کیوں نہیں آئے؟ عربوں کے حوالے سے ایک سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ عربوں کے ایمان لانے میں ایک بات بھی حائل ہے کہ حضرت مرزا صاحب عربوں سے نہیں آئے جبکہ وہ یہی سمجھتے ہیں کہ امام مہدی ان میں سے آئیگا۔اسکے جواب میں حضور نے فرمایا: اسلام جزیرہ عرب سے شروع ہوا اور قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام اولین کے دور میں تمام دنیا پر غالب نہیں آئے گا لیکن (لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهِ) میں یہ وعدہ ہے کہ وہ اسے تمام دنیا پر غالب کر دے گا۔عربوں نے دین اسلام کے دور اول میں اس کی تائید و نصرت کی