مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 326
306 مصالح العرب۔جلد دوم پاک بندوں کی حکومت لکھی جاچکی ہے ( أن الأرض يرثها عبادى الصالحون۔ناقل ) الأرض یعنی فلسطین کی زمین ہو یا ساری دنیا مراد ہو جب تک عباد الصالحین پیدا نہیں ہوتے اور قرآن کریم کے پاکیزہ، ہمیشہ رہنے والے، ہمیشہ غالب آنے والے اصولوں پر عمل نہیں کرتے اسی وقت تک ان کے مقدر میں کوئی دنیا وی فتح بھی نہیں لکھی جائے گی۔(خطبہ جمعہ فرمودہ یکم مارچ 1991ء) پرسوز دعاؤں کی تحریکات کے بعض نمونے ”جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے میری نصیحت یہ ہے کہ خواہ وہ آپ سے فائدہ اٹھائیں یا نہ اٹھائیں، خواہ وہ آپ کو اپنا بھائی شمار کریں یا نہ کریں، دعا کے ذریعے آپ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کرتے چلے جائیں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کی اس تعلیم کو کبھی فراموش نہ کریں کہ اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار کاخر کنند دعوی حبّ پیمبرم کہ اے میرے دل! تو اس بات کا ہمیشہ دھیان رکھ، ہمیشہ اس بات کا خیال رکھ کہ یہ تیرے دشمن یعنی مسلمانوں میں سے جو دشمنی کر رہے ہیں، آخر تیرے محبوب رسول کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔پس تو اس محبوب رسول کی محبت کی خاطر ہمیشہ ان سے بھلائی کا سلوک کرتا چلا جا۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ دنیا کو بتادیں کہ خدا آپ کا ہے ( خطبه جمعه فرمودہ 3 اگست 1990 ء) ”ہم بہت کمزور ہیں، لیکن ہم دعا کر سکتے ہیں، دعا کرنا جانتے ہیں، دعاؤں کے پھل ہم نے کھائے ہوئے ہیں اور کھاتے ہیں۔پس جب نمازوں میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْن كى دعا کیا کریں تو خصوصیت کے ساتھ موجودہ حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ سے یہ عرض کیا کریں کہ مکے اور مدینے کی بستیوں کا تقدس تو عبادت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ عبادت سے وابستہ رہے گا۔یہ بستیاں اس لئے مقدس ہیں کہ ان بستیوں میں ابراہیم علیہ السلام اور محمد مصطفیٰ