مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 311 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 311

مصالح العرب۔جلد دوم خود یوں ارشاد فرمایا: 291 ہم اسلام کے وفادار ہیں اور اسلامی قدروں کے وفادار ہیں۔۔۔ہمارا یہ طرز عمل۔۔۔۔۔۔خالصہ اللہ ہے۔۔۔ہماری پناہ ہمارے خدا میں ہے۔ہمارا تو کل ہمارے مولا پر ہے اور ہمیں دنیا کی سیاستوں سے کوئی خوف نہیں۔اس ضمن میں میں آپ کو ایک خوشخبری بھی دینی چاہتا ہوں کہ جو نصیحت میں نے کی ہے یہ نصیحت حقیقت میں آج میرے مقدر میں تھی کہ میں ضرور کروں اور خدا نے اس کا آج سے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام حمامة البشرى میں یہ لکھتے ہیں کہ : إن ربي قد بشّرنى فى العرب وألهمنى أن أمونهم وأريهم طريقهم، وأصلح لهم شئونهم، وستجدوني في هذا الأمرإن شاء الله من الفائزين حمامة البشریٰ صفحہ 7 روحانی خزائن جلد نمبر 7 صفحہ (182 یعنی میرے رب نے عرب کی نسبت مجھے بشارت دی ہے اور الہام کیا ہے کہ میں ان کی خبر گیری کروں اور ٹھیک راہ بتاؤں اور ان کا حال درست کروں اور انشاء اللہ تم مجھے اس معاملہ میں کامیاب وکامران پاؤگے۔پس خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کو جس فریضہ کی ادائیگی پر مامور فرمایا، آج آپ کے ادنی غلام کی حیثیت سے میں آپ کی نمائندگی میں اس فریضے کو ادا کر رہا ت ہوں اور اس الہام کی خوشخبری کی روشنی میں تمام عالم اسلام کو بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ ان عاجزانہ غریبانہ نصیحتوں پر عمل کریں گے تو بلا شبہ کامیاب اور کامران ہوں گے، اور دنیا میں بھی سرفراز ہوں گے اور آخرت میں بھی سرفراز ہوں گے۔لیکن اگر خدانخواستہ انہوں نے اپنے عارضی مفادات کی غلامی میں اسلام کے مفادات کو پرے پھینک دیا اور اسلامی تعلیم کی پرواہ نہ کی تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو دنیا اور خدا کے غضب سے بچا نہیں سکے گی۔“ ( خطبه جمعه فرموده 17 راگست 1990ء)