مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 260
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 242 مجله "القوى" عرب دنیا میں تبلیغ کو وسیع اور تیز کرنے ، عرب احمدی احباب سے رابطہ رکھنے ، ان کی تبلیغی ، تربیتی اور علمی لٹریچر کی ضروریات پوری کرنے ، اسی طرح عربی زبان میں تراجم ، مزید لٹریچر کی تیاری ، اور عربی زبان میں ایک رسالہ کے اجراء کے لئے جنوری 1986ء میں حضرت خلیفہ ایح الرابع رحمہ اللہ نے لندن میں ایک مرکزی عربک ڈیسک قائم فرمایا جس کے بارہ میں تفصیل بیان کی ہو چکی ہے۔ذیل میں عربی رسالہ کے اجراء اور اس کے اثر ونفوذ کے بارہ میں مکرم عبد المومن طاہر صاحب کے اخبار بدر قادیان میں شائع ہونے والے ایک مضمون سے کچھ معلومات کسی قدر تصرف کے ساتھ نظر قارئین کی جاتی ہیں۔اجراء اور پہلا ایڈیٹوریل بورڈ 12 جنوری 1988ء کو دعا کے ساتھ حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے عربک ڈیسک کے تحت عربی ماہانہ رسالہ کا اجراء فرمایا اور اس کا نام ” التقوی تجویز فرمایا۔اس کا ایڈیٹوریل بورڈ بھی حضور نے خود ہی مقر فرمایا جو درج ذیل احباب پر مشتمل تھا: مکرم صفدر حسین عباسی صاحب ( چیئر مین بورڈ)، مکرم عبدالمومن طاہر صاحب، مکرم نصیر احمد قمر صاحب، مکرم منیر احمد جاوید صاحب، مکرم عبد الماجد طاہر صاحب، مکرم حسن عودہ ( رئیس التحرير ) - مؤخر الذکر شخص کو حضور انور نے اس کی بعض حرکات کی بناء پر مارچ 1989ء میں معطل کر دیا تھا۔بعد میں حضور انور نے الحاج محمد حلمی الشافعی صاحب کا نام بھی اس فہرست میں شامل