مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 261
243 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم فرمایا۔یہ بات محتاج بیان نہیں کہ اس عرصہ میں ”التقوی کے تقریبا ہر شمارے کا اکثر حصہ اور بعض دفعہ سارے کا سارا شمارہ آپ ہی کے مقالات یا تراجم پر مشتمل ہوتا تھا جن کو بیک وقت شائع کرنے کے لئے آپ کے مختلف قلمی نام استعمال کئے جاتے تھے۔مدیران مجله، ادارتی اور ایڈیٹوریل بورڈ میں توسیع اس رسالہ کے اب تک ہونے والے مدیران اعلیٰ کے اسماء درج ذیل ہے حسن عودہ (مئی 1988ء - فروری1989ء) عبد المؤمن طاہر (1989ء - 1994ء) الحاج محمد حلمی الشافعی صاحب مرحوم (1994ء - 1996ء) ابو حمزه التونسي (1996ء - تا حال) التقوی کا ادارتی بورڈ تو نصیر احمد قمر صاحب ، منیر احمد جاوید صاحب، عبدالماجد طاہر صاحب پر ہی مشتمل رہا ، جبکہ ایڈیٹوریل بورڈ میں مختلف وقتوں میں توسیع ہوتی رہی جو کہ اب و مندرجہ ذیل احباب پر مشتمل ہے: عبد المؤمن طاہر صاحب، عبد المجيد عامر صاحب، ہانی طاہر صاحب، محمد احمد نعیم صاحب اور محمد طاہر ندیم۔اس مجلہ کا پہلا شمارہ مئی 1988ء میں شائع ہوا۔اب تک اہم ترین شمارہ جات میں صد ساله جشن تشکر کے موقع پر شائع ہونے والا نمبر اور خلافت جو بلی 2008 ء کے موقع پر شائع ہونے والا ” جوبلی نمبر ہے۔جن میں جماعت کی صد سالہ تاریخ بڑے ٹھوس اور دلآویز مقالات اور خوبصورت تصاویر کے ساتھ ایک اچھوتے انداز میں محفوظ کر دی گئی ہے۔والحمد للہ۔مقبوليت ونفوذ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے اس رسالہ میں بڑی برکت ڈالی۔باوجود مشکلات کے یہ رسالہ عرب دنیا میں پہنچا۔بہتوں کے شکوک و شبہات دور ہوئے اور کئی روحوں نے ہدایت پائی۔اُس وقت جماعت کا ٹی وی چینل یا ویب سائیٹ تو نہیں تھے اس لئے جماعت کا پیغام پہنچانے کے لئے رسائل اور اخبارات ہی بنیادی ذریعہ متصور ہوتا تھا۔