مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 209
191 مصالح العرب۔جلد دوم وفات مسیح ناصری علیہ السلام بعض عرب علماء کا اعتراف عربوں میں تبلیغ احمدیت کے تاریخی اعتبار سے واقعات کے ذکر میں یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ وفات مسیح کے مسئلہ پر عصر حاضر کے بعض عرب علماء کی تحقیق ، آراء اور فتاوی کا ذکر کر دیا جائے۔موجودہ عیسائیت کی عمارت یسوع کی صلیبی موت کے عقیدہ پر کھڑی ہے اس مضمون کے مقدمہ کے طور پر شاید مندرجہ ذیل وضاحت مفید ثابت ہوگی۔بائبل میں لکھا ہے کہ صلیبی موت لعنتی موت ہے اور ایسی موت کسی ملعون کو ہی نصیب ہوسکتی ہے۔چونکہ واقعہ صلیب ایک حقیقت ہے اس لئے عیسائیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی صلیبی موت کو محل زم کی بجائے محل مدح بنانے کی کوشش کی اور اس صلیبی موت پر اپنے زعم میں ایک نی ایسے عقیدہ کی بنیاد رکھی جس کے ساتھ تمام دنیا کی بقا وابستہ ہے۔یہ وہ عقیدہ ہے جس پر پوری عیسائیت کی عمارت کھڑی ہے۔اب اگر یہ ثابت ہو جائے کہ مسیح نے صلیب پر وفات نہیں پائی بلکہ اس لعنتی موت سے بچ گئے تو موجودہ عیسائیت کی ساری عمارت دھڑام سے نیچے آ گرتی ہے۔اسی حقیقت کا اظہار کئی علماء اور متقین نے کیا ہے ذیل میں دو اقتباس پیش ہیں۔ایک جرمن سکالر جورگن موسمین کہتا ہے: "THE DEATH OF JESUS ON THE CROSS IS THE CENTRE OF