مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 197
179 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم جماعت احمدیہ ایمان رکھتی ہے کہ سیدنا حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم افضل الانبیاء ہیں اور آپ کی شریعت آخری شریعت ہے جو قیامت تک نافذ العمل رہے گی، اس کی حفاظت کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور اس کی تمام تعلیمات ہر زمانے کے لئے قابل عمل ہیں۔لیکن کیا آپ نے اب اس عقیدہ سے تو بہ کر لی ہے اور اب آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہو کر اسلام میں دینی آزادی کی تعلیم کو منسوخ کر دیں گے کیونکہ وہ آکر کافروں کے سامنے دو چیزیں رکھیں گے، اسلام اور تلوار۔چنانچہ جو کافر اسلام قبول کرنے سے گریز کرے گا وہ اسے تہ تیغ کردیں گے؟!! جماعت احمدیہ کا عقیدہ ہے کہ تمام انبیاء معصوم ہیں، نہ ہی ابراہیم علیہ السلام نے جھوٹ بولا تھا، اور نہ ہی ایوب علیہ السلام نے اپنی بیوی کو سو کوڑے مارنے کی قسم کھائی تھی کیونکہ اس نے آپ کو خدا کی طرف توجہ کر کے دعا کرنے کی نصیحت کی تھی۔نہ ہی داؤد علیہ السلام نے ۹۹ شادیوں کے بعد اپنے ایک سپاہی کی بیوی سے شادی کرنا چاہی اور اس کے لئے انہوں نے اس سپاہی کے قتل کی سازش تیار کی۔نہ ہی سلیمان علیہ السلام گھوڑوں کو دیکھنے میں اس قدرمگن ہو گئے کہ نماز ادا کرنا بھول گئے چنانچہ یاد آنے پر غصے میں آکر انکی ٹانگیں کاٹنے لگے۔نہ ہی لوط علیہ السلام نے اپنی بیٹیاں قوم کے سامنے بے حیائی کی غرض سے پیش کی تھیں۔کیا آپ نے اب اس عقیدہ سے بھی تو بہ کر لی ہے اور ان تمام انبیائے عظام کی طرف ایسی بڑی بڑی غلطیاں اور قابل شرم حرکات منسوب کرنا شروع کر دی ہیں ؟!! جماعت احمدیہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّين (بقره: 257 ) کی قرآنی تعلیم کے عین مطابق دینی آزادی کی قائل ہے اور ہر ایک کو حق ہے کہ وہ فردی طور پر اپنے لئے جس دین اور عقیدے کو بہتر سمجھتا ہے اپنا لے۔اور فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُر (الكهف : 30) کے تحت ہر ایک کو اختیار ہے کہ وہ اسلام کو قبول کرے یا اسکا انکار کر دے۔اسکی جزاء یا سزا کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔لیکن ترک احمدیت کے بعد کیا اب آپ کا یہ ایمان ہے کہ جو بھی اسلام چھوڑ کر کسی دوسرے مذہب کو قبول کرے گا وہ مرتد ہے اور مرتد واجب القتل ہے؟!! ہر احمدی ایمان رکھتا ہے کہ عیسی علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے بلکہ اس۔سے