مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 186 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 186

168 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم پر ایک زبر دست دلیل بن جاتا ہے۔مخالفین سر توڑ کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح لوگوں کو قبول حق سے روک دیں یا جو قبول کر چکے ہیں ان کو برگشتہ کر دیں لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔لیکن اگر کبھی کوئی شخص اپنی بدقسمتی سے برگشتہ ہو کر ان کے پاس پہنچ جائے تو اس پر اس قدر یہ شور مچاتے ہیں کہ جیسے دنیا فتح کر لی ہو۔در حقیقت ان کا شور اس بات کی دلیل ہوتا ہے کہ ان کو ایسا دیکھنا کبھی نصیب نہیں ہوا۔لیکن اس کے بالمقابل ان کے آس پاس سے، ان کے عزیز واقارب سے اور ان کے قرب وجوار سے لوگوں کا بکثرت الہی جماعت میں داخل ہوتے چلے جانا ان معاندین کی حسرتوں اور ناکامیوں میں اضافہ کا باعث بن رہا ہوتا ہے اور ان کی ایک نہیں چلتی۔