مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 134
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 118 جاپان تک سعودی عرب کا روپیہ پہنچا ہوا ہے، کوریا میں سعودی عرب کا روپیہ پہنچا ہوا ہے، ملائشیا میں پہنچا ہوا ہے، انڈونیشیا میں پہنچا ہوا ہے، بنگلہ دیش میں پہنچ رہا ہے، دنیا کے کونے کونے میں، افریقہ کے ممالک میں پھیل رہا ہے اور جہاں بھی کوئی مسلمان تنظیم یہ فیصلہ کرتی ہے کہ ہم نے اسلام کی خدمت میں کوئی کام کرنا ہے اور سعودی عرب کی حکومت کو مطمئن کرا دیتی ہے کہ خدمت اسلام کا کام ہے تو وہ اپنے خزانے کھول دیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ ہم کیسے مان لیں کہ تو حید کے علمبر دار تو حید کی خیرات کھانے والے اس دولت سے جو تو حید کے ہاتھوں انہوں نے پائی، کلمہ توحید مٹانے میں جد و جہد اور کوشش شروع کر دیں گے ناممکن ہے یہ بات ہو نہیں سکتی۔یقیناً دھو کہ دیا جارہا ہے۔“ (خطبہ جمعہ فرموده 7 سمبر 1984ء) 00000 XXXXXXXXXXXX