مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 112 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 112

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 96 حضورانور کا جماعت کے نام پہلا تحریری پیغام حضور نے خلیفہ بننے کے بعد اپنے پہلے تحریری پیغام میں عربوں اور اہل فلسطین کے لئے خصوصی دعا کی تحریک فرمائی۔ذیل میں یہ پیغام نذر قارئین کیا جاتا ہے۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُود پیارے احباب جماعت ! هُوَ النَّ اصر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ہمارے سخت زخمی دلوں کے زخموں میں ایک ایسا زخم بھی ہے جو روز بروز زیادہ بھیانک ، زیادہ گہرا اور زیادہ تکلیف دہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور ہرلمحہ ہمارے دلوں سے خوننا بہ ٹپک رہا ہے۔میری مراد اسرائیل کے ان انتہائی بھیانک اور بہیمانہ مظالم سے ہے جو وہ بڑی بیدردی اور سفا کی کے ساتھ مسلمانان عالم پر توڑ رہا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث اپنی زندگی کے آخری ایام میں اس کا شدید دکھ محسوس فرما رہے تھے اور اس ذکر پر ان کی آنکھیں مجسم درد بن جاتی تھیں۔یہ درست ہے کہ بظاہر ہم ایک کمزور اور چھوٹی سی جماعت ہیں جو دنیا کی نظر میں التفات کے لائق بھی نہیں لیکن میں جانتا ہوں اور آپ بھی جانتے ہیں کہ ہم اپنے ربّ کے ادنی غلام ہیں اور استحقاق کے بغیر ہمیشہ اس کی رحمت اور فضلوں کے ہم مور د ر ہے ہیں اور وہ ہماری گریہ وزاری کو قبول فرماتا ہے۔پس میں تمام احمدی احباب مردوزن ، بوڑھوں اور