مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 111
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 66 ہیں ، جو خدا کے اصل مقاصد ہیں وہ کچھ اور ہیں۔“ 95 (الفضل 8 / مارچ 1983 ء صفحہ 2) مشرق وسطی میں ہونے والے واقعات کی روشنی میں سیاسی بصیرت رکھنے والے احباب اس رویا کی بہتر تعبیر کر سکتے ہیں لیکن ہم یہاں اس رویا میں مذکور ایک بات کا ذکر ضرور کریں گے، اور وہ یہ ہے کہ 1977ء میں کون کہہ سکتا تھا کہ کچھ سالوں میں ہی عربوں میں احمدیت تیزی سے پھیلنے لگے گی اور عربوں کے وفود جلسوں میں شامل ہوں گے اور سب سے عجیب بات یہ کہ آج بھی عرب احمدی احباب قصیدہ پڑھتے ہیں تو ایک لائن میں کھڑے ہونے کی بجائے دائرے کی شکل میں کھڑے ہوتے ہیں۔پھر عموما جلسہ کے اختتام پر مختلف ملکوں کی زبانوں میں نظمیں اور قصائد پڑھے جاتے ہیں۔شاید یہ بھی اس رؤیا کی تعبیر کی ایک جھلک ہے۔00000 XXXXXXXXXXXX