مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 92
78 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم کے جھوٹ کی قلعی کھلنے لگی۔مثلاً جس نے ان مذکورہ ملاؤں کی کتب میں پڑھا تھا کہ احمدی قرآن کے منکر ہیں اور اس کے بالمقابل ان کی اپنی کتاب ہے جس کا نام ”کتاب مبین“ ہے، جب انہیں پتہ چلا کہ احمدیت تو قرآن کو ہر کتاب پر مقدم رکھتی ہے بلکہ عام مسلمانوں کے عقیدے کے برعکس ناسخ و منسوخ کی بھی قائل نہیں ہے تو ایسے شخص کے دل میں ملاؤں کے جھوٹ اور احمدیت کی صداقت پر روشن دلیل قائم ہوگئی۔اسی طرح جب حج کے بارہ میں پتہ چلا کہ احمدی اسے نہ صرف ارکان اسلام میں سے سمجھتے ہیں بلکہ مناسک حج کی صحیح طور سے ادا ئیگی اور ان میں مضمر اعلیٰ درجہ کی حکمتوں کا جو عرفان جماعت احمدیہ پیش کرتی ہے کوئی اور فرقہ اس کا عشر عشیر بھی نہیں پیش کرتا تو یہ اعتراض بھی بالبداہت باطل ہو گیا کہ نعوذ باللہ احمدی مکہ کی بجائے قادیان میں حج کرتے ہیں۔اب دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ مبارکہ یہ مخالفتیں ہماری مزرعہ کامیابی کے لئے کھاد کا کام دے رہی ہیں کس شان سے پورے ہوئے اور ہورہے ہیں۔کیونکہ وہی جھوٹے اعتراضات جن کے ذریعہ یہ مخالف ملاں لوگوں کو احمدیت سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے تھے آج انہی کی وجہ سے لوگ احمدیت کے قریب ہو رہے ہیں بلکہ حلقہ بگوش احمدیت ہورہے ہیں۔جب مخالفین نے دیکھا کہ ان کی جلائی ہوئی یہ آگ بجائے جلانے کے شیریں ثمر پیدا کرنے لگی ہے تو مجبور ہو کر ایک شدید مخالف نے اس بابت انٹرنیٹ پر مضمون لکھا ( فؤاد عطار کو تو مخالفت کے اعتبار سے عربوں کا منظور چنیوٹی کہنا غلط نہ ہوگا اس نے انٹرنیٹ پر جماعت کے خلاف دسیوں مضامین لکھے ہوئے ہیں۔مذکورہ مضمون اسی کا ہے اور آج تک اس ایڈریس پر موجود ہے: (http://alhafeez۔org/rashid/arabic/islamicmedia۔doc) اس مضمون میں انہوں نے کہا کہ احمدیت نے ہماری غلط معلومات کی وجہ سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔کیونکہ وہ ہماری بعض غلط معلومات کو پیش کر کے کہتے ہیں کہ یہ سراسر جھوٹ ہے اور باقی امور بھی محض ہمارے خلاف پروپیگنڈہ ہیں۔ان غلط معلومات میں سے ایک یہ ہے کہ قادیانیوں کی قرآن کے علاوہ ایک کتاب ہے جس کا نام ”کتاب مبین ہے۔یہ درست نہیں۔بلکہ قادیانی قرآن پر ایمان لاتے ہیں۔ہے دوسری یہ کہ قادیانی قادیان میں حج کرتے ہیں۔یہ بات بھی غلط ہے۔قادیانی مکہ مکرمہ