مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 77 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 77

65 55 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم ان تمام حالات کے پیش نظر جماعت احمدیہ کی سرگرمیاں جو کسی زمانہ میں بلاد عر بیہ میں عروج پر پہنچ گئی تھیں یکدم محدود ہو کر رہ گئیں۔تبلیغ نہ ہونے کی وجہ سے جہاں نو مبایعین کی تعداد صفر ہوگئی وہاں پرانے احمدی مسلسل زد و کوب کئے جانے اور ذہنی ٹارچر کی وجہ سے مرکز سے تعلق قائم رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور یوں کچھ عرصہ میں ان علاقوں میں کہیں کہیں احمدی تو موجود رہے لیکن احمدیت کا مضبوط اور فعال اور نمایاں وجود منظر عام سے غائب ہو گیا۔ان سب حالات کی وجہ سے خلافت ثالثہ کے عہد مبارک میں عرب دنیا میں تبلیغ احمدیت کی سرگرمیاں اتنی تیزی سے اور کھلے عام جاری نہ رہ سکیں جتنی تیزی سے قبل ازیں ہو رہی تھیں۔عربوں کے ملکی حالات کی وجہ سے عرب احمدیوں کے لئے مرکز احمدیت سے رابطہ اور خلیفہ وقت سے رابطہ نہ صرف مشکل بلکہ کسی حد تک ناممکن رہا۔تا ہم اس عہد میں عربوں میں تبلیغ کے سلسلہ میں ہونے والی مساعی کا اگلے چند صفحات میں کیا جاتا ہے۔00000 XXXXXXXXXXXX