مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 53 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 53

51 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول والی پیشگوئی مورخہ 28 فروری 1907ء کے قبل از وقت سُننے کے گواہوں میں فرمایا کی ہے۔چنانچہ تمہ حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ کے صفحہ ۴۹۱ پر آپ کا نام یوں تحریر ہے: دعبدالحی عرب مصنف لغات القرآن۔“ 66 نورعلیہ السلام کی اس تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عبدالھی عرب صاحب نے لغات قرآن کی تالیف بھی فرمائی۔استاذی المکرم والمحترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر سابق پرنسپل جامعہ احمد یہ ربوہ نے ایک دفعہ بتایا کہ انہوں نے اس لغات قرآن کا وہ نسخہ بھی دیکھا ہے جو حضرت عبدالحی عرب صاحب نے حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کیا تھا اور اس پر اپنے دستخط بھی کئے تھے۔سلسلہ کی تاریخ میں عبدالمی عرب کو عبد الحی عرب بھی لکھا گیا ہے ، جیسا کہ حیات نور میں ہے، لیکن دراصل یہ حضرت عبد الحمی عرب صاحب ہی کی شخصیت ہے جنہیں حضرت مصلح موعود کے ساتھ سفر حج پر جانے کی سعادت ملی۔0000