مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 49 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 49

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 47 حضرت سید علی ولد شریف مصطفی عر حضرت سید علی ولد شریف مصطفیٰ عرب صاحب کی بیعت بھی غالباً 1891 ء تا 1893ء کے درمیانی عرصہ کی ہے جس عرصہ میں حضرت شیخ محمد بن احمد مکی صاحب نے بیعت کی۔ان کا ایک خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ”سچائی کا اظہار میں درج فرمایا ہے جو کہ 1893ء کی تالیف ہے۔حضور فرماتے ہیں: خلاصہ خط ایک عالم عربی سید علی ولد شریف مصطفے عرب : سید صاحب عرب نے اپنے ایک لمبے خط میں بہت سے اشعار قصیدہ نعتیہ کے طور پر اور ایک لمبی عبارت نثر میں بطور مدح و ثنا لکھی ہے چنانچہ اس کی طوفانی عبارتوں میں سے عبارت بھی ہے:۔إلى جناب الأجل الناقد البصير طود العقل الغزير وكوكب الشرق المنير الإلهام ركن الدولة الا بدية سلطان الرعية الإسلامية ميرزا غلام احمد۔فضائله تلوح كالكوكب في الآفاق للجاهل والعاقل الندى الذى لا يرى له الساحل ومنبع العلوم والعطايا التي هي صافية المناهل امید ہے کہ کسی دوسرے موقعہ پر اس فاضل عرب کا قصیدہ اور مفصل خط بھی چھاپ دیا جائے گا۔بالفعل بطور شہادت اسی قدر کافی ہے۔(سچائی کا اظہار روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 76 تا 80) اس خط میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مشرق کا درخشندہ ستارہ، صاحب الہام، ابدی سلطنت کے شہنشاہ جیسے عظیم القاب سے یاد کیا گیا ہے۔نیز یہ بھی کہا ہے کہ آپ کے علم با صفا کے سمندر کا کوئی کنارہ نہیں ہے۔حضرت سید علی شعرب صاحب کے بارہ میں مزید معلومات میسر نہیں آسکیں۔