مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 47
45 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول علاوہ ازیں سلسلہ کی تاریخ میں دو ایسے اصحاب کا ذکر بھی ملتا ہے جن کا تعلق بغداد سے تھا اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شمولیت کی سعادت حاصل کی۔ان دو اصحاب کے جس قدر حالات ملتے ہیں وہ ذیل میں درج کئے جاتے ہیں: حضرت حاجی مہدی صاحب عربی بغدادی نزیل مدراس تعارف و بیعت آپ کا تعارف عربی بغدادی کے طور پر ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے 131 جولائی 1897 ء کے مکتوب بنام سیٹھ عبد الرحمن مدراس میں ذکر ہے کہ آپ نے ایک فضیلت والی مسجد کیلئے چندہ کی تحریک کی تھی جس کا تذکرہ براہین احمدیہ میں ہے۔اس پر حاجی مہدی نے بھی چندہ دیا۔اس کا ذکر حضرت اقدس نے اپنے 9 /اکتوبر 1897 ء کے مکتوب میں فرمایا ہے۔مزید برآں آپ نے 22 /نومبر 1898ء کے خط میں حضرت حاجی مہدی کے پچاس روپیہ بھجوانے کی رسید لکھی ہے۔آپ مدراس میں وارد ہوئے ، اور مدراس کے دیگر مبایعین کے ساتھ ہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر حضرت اقدس علیہ السلام نے آپ کا ذکر سراج منیر میں چندہ دہندگان کے ضمن میں کیا ہے۔(ماخذ ضمیمہ انجام آتھم ، سراج منیر، ذکر حبیب، مکتوبات احمد یہ جلد پنجم حصہ اول صفحہ 10 ، 22 ، بحوالہ تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا از نصر اللہ خان ناصر و عاصم جمالی صفحه (170) 0000