مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 46 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 46

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 44 ادا کرو اور خدا سے کہو کہ اے اللہ اگر مرزا غلام احمد امام مہدی ہے اور سچا ہے تو مجھے اس کی کی صداقت کا کوئی نشان دکھا تو اللہ تعالیٰ ضرور کوئی نشان دکھا دے گا۔چنانچہ میں نے خلوص نیت سے یہ دعا کی۔اس کے بعد مجھے مکمل انشراح صدر ہو گیا اور ایک ہفتہ بعد ہی میرے لئے وہ نشان بھی ظاہر ہو گیا جو کہ در حقیقت بہت عظیم نشان تھا۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ میری دوسری شادی 2001ء میں ہوئی لیکن ابھی تک ہم اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔اس کی وجہ میری بیوی کو لاحق کچھ ایسی مشکلات تھیں جن کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا تھا۔چنانچہ اس دعا کے ایک ہفتہ بعد مجھے میری بیوی نے بتایا کہ اس کو اس دفعہ ماہواری نہیں ہوئی۔دو دن بعد جب ہم نے ڈاکٹر سے چیک کروایا تو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے۔یہ نشان میرے لئے بہت عظیم الشان تھا۔چنانچہ میں نے فوراً امام مہدی علیہ السلام کی بیعت کر لی ہے۔میری درخواست ہے کہ آپ میری طرف سے حضرت مرزا مسرور احمد کی خدمت میں سلام عرض کریں اور میری بیعت ان کے حضور پیش کر دیں۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرے لئے اس دنیا میں اس سے بڑا کوئی فخر نہیں ہوگا اگر مجھے حضور کا غلام اور خادم بن کر آپ کی جوتیاں صاف کرنے کی سعادت مل جائے۔میری بیوی حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ سے بہت محبت کرتی ہے کیونکہ ان کی شکل اس کے والد سے ملتی ہے اس لئے جب بھی وہ انہیں ٹی وی پر دیکھتی ہے رو پڑتی ہے۔ہم نے دوسرے تمام چینلز کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اب صرف MTA ہی دیکھتے ہیں۔(خط جنوری 2008ء)