مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 43 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 43

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول آئینہ کمالات اسلام کے ہر ہر حرف اور ہر ہر سطر کا کافی وشافی جواب لکھوں گا اور اپنی کتاب کا نام "كشف الضال والظلام عن مرآة كمالات الإسلام “ رکھوں گا۔اور اس کی کتاب کو عراق اور بغداد میں بھیج کر وہاں کے علماء کا فیصلہ لوں گا تا کہ اس فساد کی جڑ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔خلاصہ خط السید البغدادی 41 28 ذی الحجہ 1310 ہجری کو بغدادی صاحب نے اپنے اس اشتہار کے ساتھ جو خط حضور علیہ السلام کی خدمت میں ارسال کیا اس کی زبان اشتہار کی نسبت بہت نرم تھی بلکہ اس میں حضور کو الأَجَلّ والمُطاع المبعَّل العالم الفاضل والمجتهد الكامل، وغیرہ کے القار سے مخاطب کیا۔اس میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے آپ کی کتاب پڑھی ہے اور اس کا جواب آپ سنیں گے نہیں بلکہ پڑھ لیں گے جو کہ میں تیار کروں گا۔اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنی کتاب کا نسخہ ارسال کریں کیونکہ میں نے آپ کی کتاب کسی سے لے کر پڑھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جواب حضور علیہ السلام نے ان کے خط کو نیک نیتی پر محمول کر کے نہایت محبت آمیز طریقہ سے اس کے جواب میں عربی زبان میں اپنی کتاب تحفہ بغداد تصنیف فرمائی ، جس میں آپ نے شیخ بغدادی کے تمام شبہات کا مفصل جواب دیا نیز اپنے دعوئی ماموریت اور وفات مسیح ناصری کا ثبوت اور امت محمدیہ میں مکالمات و مخاطبات الہیہ کا سلسلہ جاری رہنے کا ذکر فرما کر شیخ بغدادی صاحب کو کہا کہ اس سے مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے خیالات کی اصلاح کریں اور اگر کسی بات کی حقیقت آپ پر ظاہر نہ ہو تو اس کے متعلق مجھ سے دریافت کریں۔نیز لکھا کہ مولویوں کے فتاویٰ تکفیر سے دھو کہ نہ کھائیں بلکہ میرے پاس آئیں اور بچشم خود حالات دیکھیں تا حقیقت کو پاسکیں۔اور اگر آپ لمبے سفر کی تکلیف برداشت نہ کر سکیں تو اللہ تعالیٰ سے میرے بارہ میں ایک ہفتہ تک استخارہ کریں۔استخارہ کا طریق بتا کر فرمایا کہ استخاره ای شروع کرنے کے وقت سے مجھے بھی اطلاع دیں تا میں بھی اس وقت دعا کروں۔اس می کتاب میں حضور نے دو قصیدے بھی تحریر فرمائے ہیں۔جن میں سے دوسرے قصیدہ کا مطلع کچھ یوں ہے: