مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 42
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 40 رض التبلیغ “ پر ایک برعکس رد عمل جب بھی انبیاء علیہم السلام خدا تعالیٰ کی طرف سے تعلیم لے کر آتے ہیں تو ایک گروہ اسے خدا کی طرف سے ہدایت ورہنمائی سمجھ کر قبول کرتا ہے جبکہ دوسرا گروہ اسی سرزمین میں ہی اس تعلیم کو محض جھوٹ کا پلندہ تصور کرتا ہے اور انکار کر دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب "التبليغ “ کا بھی جہاں حضرت محمد سعید الشامی صاحب پر اتنا گہرا اثر ہوا کہ وہ اس کی فصاحت و بلاغت اور روحانی معارف کے دیوانے ہوگئے ، وہاں یہ کتاب بغداد سے حیدر آباد دکن میں آئے ہوئے ایک شخص السید عبد الرزاق قادری البغدادی نے بھی پڑھی اور اس کے بعد ایک اشتہار اور ایک خط عربی زبان میں لکھ کر حضور کو بھیجا جس میں آپ کے دعوی کو خلاف شریعت اور آپ کو جھوٹا مدعی اور واجب القتل قرار دیا جبکہ آپ کی کتاب التبلیغ کو معارض قرآن قرار دیا۔خلاصہ اشتہار السید البغدادی بغدادی صاحب نے اپنے اشتہار میں نہایت جارحانہ اور غلیظ زبان استعمال کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ( حضرت ) مرزا غلام احمد قادیانی پنجابی نے دعوی کیا ہے کہ وہ مسیح موعود ہے ، خدا اس سے کلام کرتا ہے اور اس کی بیعت حق ہے اور یہ کہ عیسی وفات پاگئے ہیں۔اس مضمون پر مشتمل اس کی کتاب آئینہ کمالات اسلام قرآن کی معارض اور شریعت محمدی کی توہین کے مترادف ہے۔لہذا ایسے دجال اور مصل اور بطال وغیرہ کا علاج اس دنیا میں تلوار اور آخرت میں نار ہے۔اس نے شریعت محمدیہ کی ہتک اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسی علیہ السلام کی اہانت کی ہے۔لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر