مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 569
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 541 جلالة الملک شاہ سعود سے جماعت احمدیہ کراچی کے ایک وفد کی ملاقات جماعت احمدیہ کراچی کے ایک وفد نے 15 اپریل 1954ء کو شاہ سعود ابن عبدالعزیز حکمران سعودی عرب سے ملاقات کر کے جماعت کی طرف سے ان کی آمد پر مبارکباد دی۔شاہ سعود نے جماعت کے وفد سے مل کر اظہار خوشنودی فرمایا۔وفد مولوی عبدالمالک خانصاحب مبلغ کراچی۔جنرل سیکر ٹری صاحب جماعت کراچی۔مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ وسیکرٹری تبلیغ کراچی اور مولوی نور الحق صاحب انور سابق نائب وکیل التبشیر پر مشتمل تھا۔جب شاہ موصوف کو بتایا گیا کہ مولوی نورالحق صاحب انور فریضہ تبلیغ ادا کرنے کیلئے امریکہ جا رہے ہیں تو شاہ موصوف نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے دعا کی۔جماعت احمدیہ کی طرف سے آپ کی خدمت میں سلسلہ کی کتب کا ایک سیٹ بھی پیش کیا گیا۔الفضل 20 را پریل 1954 ، صفحہ 1 وبدر قادیان 7 مئی 1954 صفحہ 38