مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 567 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 567

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 539 دو لبنانی احمدیوں کا دردانگیز قصیدہ 10 / مارچ 1954ء کو حضرت مصلح موعود پر قاتلانہ حملہ ہوا۔اس خبر سے احمدیوں کے قلوب و اذہان پر کیا بیتی؟ یہ ایک عجیب اور طویل داستان ہے۔لیکن مشرق وسطی کے مخلص احمدیوں کے دل پر اس واقعہ نے کیا اثر ڈالا ؟ اس سلسلہ میں دو لبنانی احمد یوں ابو صالح السید نجم الدین اور السید توفیق الصفدی کے مندرجہ ذیل درد انگیز قصیدہ سے اس کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے جو انہوں نے اس حادثہ عظمیٰ سے متاثر ہو کر کہا۔اسکے چند شعر یہاں درج کئے جاتے ہیں۔أمير المومنين فدتك نفسی وبعد النفس ما كان افتداء علمت بما جری من فعل وغد ابی في دربه الا التواء شفاك الله جرح بقلبي له الم وليس له دواء وعافاك المهيمن من جروح جروحا اودعت في الصدر،داءُ اذا ماكان مولانا بخير فنحن ومالك الدنيا سواء ذكرت بجرحك الفاروق لما رماه الوعد وانقطع الرجاء