مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 558
XXXXXXXXXXXX 00000 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 532 اس کا بڑا سبب یہی تھا کہ مسلمان اسلام کی صیح سپرٹ سے نا آشنا ہیں۔میرا مقصد نہ احمدیوں کی صفائی پیش کرنا ہے اور نہ ان کے مخالفوں پر نکتہ چینی کرنا۔اگر ایسی صورت میں کہ اختلافی بحث بلوے اور آتش زنی کی شکل اختیار کرلے اور بے گناہ لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جانے لگے تو افسوس ہوتا ہے۔اگر پاکستانی مسلمان زیادہ ہو جائیں اور تعلیم یافتہ افراد کی تعداد بڑھ جائے تو ایسے قابل اعتراض اعمال کا رونما ہونا ناممکن ہو جائے گا۔ضرورت ہے کہ جہاں جدید علوم و فنون حاصل کئے جائیں وہاں قرآن کے معانی و مفہوم سے قریب تر ہونے کی کوشش کی جائے۔(بحوالہ بدر قادیان 7 اپریل 1953 ءصفحہ 6) یہ فسادات ابھی تک ہو رہے ہیں۔اور نہ جانے ایسے تعلیم یافتہ افراد کی تعدا د کب اتنی ہوگی کہ جس سے پاکستان کے فسادات ختم ہو سکیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اب تک تو ان فسادات کی جڑ کہلانے والے حضرات اپنے آپ کو سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اور پڑھا لکھا انسان سمجھتے ہیں۔