مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 557
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 531 1953ء کے فسادات پر مصری پریس مصر کے مشہور صحافی جناب عبد القادر حمزہ نے پاکستان میں مذہب کے عنوان سے اخبار البلاغ، میں ایک خصوصی مقالہ سپر د اشاعت کیا جس کا خلاصہ اخبار مدینہ بجنور 28 / مارچ 1953ء میں حسب ذیل الفاظ میں شائع ہوا :۔قاہر 230 / مارچ اخبار البلاغ کے پروپراکٹر عبد القادر حمزہ پچھلے دنوں مصری اخبار نویسوں کے وفد کے رکن کی حیثیت سے پاکستان گئے تھے۔آپ نے اپنے اخبار کے صفحہ اول پر ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے علماء اور دوسرے لوگ عوام کے کورانہ عقائد سے بے جا استفادہ کر رہے ہیں۔آج کل پاکستان اسی لعنت میں مبتلا ہے جس میں مصر مبتلا رہ چکا ہے۔یعنی کچھ لوگ سیاسی اثر بڑھانے کے لئے مذہب سے بیجا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور ایسے معاملات سیاسیات میں دخل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان سے تعلق نہیں رکھتے۔محض اس دعوی کی بناء پر کہ ہم علماء ہیں دوسرے لوگ بھی عوام کے مذہب احساسات سے بیجا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ان لوگوں پر دوسرے ممالک کے مسلمانوں کی نسبت مذہب کا اثر زیادہ غالب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلمان قرآن پڑھتا ہی ہے۔اور وہ اس کی بعض سورتوں کو ازبر کر لیتا ہے۔لیکن وہ نہ قرآن کے معانی و مطالب کو سمجھتا ہے اور نہ اسلام کے متعلق کسی دوسری کتاب کو۔نہ عربی زبان جانتا ہے اس لئے خواندہ ہونے کے باوجود ناخواندہ ہوتا ہے۔اس لئے یہ کہنا صحیح ہے کہ عام پاکستانی محض مذہبی طور پر مسلمان ہیں اور ان سے مذہب کے نام پر یا اس کے متعلق جو کچھ کہہ دیا جاتا ہے اس پر یقین کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورہ میں جو فرقہ وارانہ گڑ بڑ دیکھی