مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 556
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 530 اور ہم بھی اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ باہمی اختلافات کے باوجود ہم ایک دوسرے سے لڑیں گے نہیں۔نازک زمانہ کی خبر تاریخ احمدیت جلد 14 صفحہ 63 تا 73) اسلام پر ایک نازک زمانہ آ رہا ہے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی آنکھوں کو کھولیں اور خطرات کو دیکھیں اور کم از کم اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ خواہ کچھ بھی ہو ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر مٹنے نہیں دیں گے۔آج بھی عالم اسلام ان نصائح پر عمل کرلے تو اسلامی ممالک ایک ایسی قوت بن کر ابھر سکتے ہیں جس کا مقابلہ کرنے کی کسی کو طاقت نہ ہو گی۔آج بھی حضور کے یہ الفاظ دعوت عملی دے رہے ہیں اور آپ کے ارشاد کے مطابق وہ نازک زمانہ آچکا ہے اور اسلامی ممالک کو اتحاد کی جس قدر اس زمانہ میں ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔بعض یورپی ممالک کی طرف سے اسلام دشمن سرگرمیوں کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون جاری کئے تو ہمارے پیارے آقا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی تمام عالم اسلام کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آج عالم اسلام کو متحد ہوکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو بلند کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔کاش کہ ان کو سنا نصیب ہو اور عمل کے لئے قدم اٹھنے لگیں۔00000