مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 550 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 550

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 524 حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا دورہ مصر حضرت چوہدری صاحب 1952 ء میں ایک دفعہ مصر گئے تو وہاں کے اخبار ” المصور نے نہ صرف آپ کے بارہ میں آرٹیکل لکھے بلکہ آپ کا انٹرویو بھی کیا اور اسے اپنے تبصروں کے ساتھ شائع کیا۔ذیل میں اس کے چند اقتباسات اور ان کا ترجمہ درج کیا جاتا ہے۔الله ظفر خان مجاهد هندی ،قديم يخطب بالإنجليزية، كأعاظم خطباء الإنجليز فى أخطر المجامع وأخطر المسائل، يخطب ارتجالا۔وشهد الذين سمعوه يخطب، أنه من أخطب خطباء العالم --- إنه يقدس الصدق، ويحذر دائما أن يزيد شيئا على الحقيقة المجردة من كل مبالغة، ويعرف متى يتحتم الكلام، ومتى يتحتم الصمت - (المصور المصرية ، العدد الصادر في 29 فبراير 1952 م صفحہ 34 ) ظفر اللہ خان صاحب پرانے انڈین مجاہد ہیں، آپ انگریزی زبان میں عظیم انگریز مقرروں کی طرح دنیا کے اعلیٰ ترین اور خطرناک ترین ایوانوں میں اور خطر ناک مسائل کے بارہ میں فی البدیہہ تقریر کا ملکہ رکھتے ہیں جنہوں نے آپ کو تقریر کرتے ہوئے سنا ہے ان کی گواہی ہے کہ آپ دنیا کے عظیم مقررین میں سے ایک ہیں۔آپ سچائی کو مقدس سمجھتے ہیں اور ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ اصل حقیقت پر کسی قسم کی مبالغہ آمیزی کا اضافہ نہ ہو۔آپ بخوبی جانتے ہیں کہ کہاں بولنا ضروری ہے اور کہاں خاموشی اختیار کرنا لازم