مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 28
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 28 افروز ہوئے اور اپنے دست مبارک سے دھوبی کو اس کی مطلوبہ رقم مرحمت فرما دی۔ایک امر شرعی نے آپ کو سخت مشکل میں ڈال رکھا تھا اور اس بارہ میں اکثر احباب تشفی کرانے سے قاصر تھے۔حضرت محمد سعید صاحب الشامی رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز ظہر کے لئے تشریف لائیں گے تو آپ سے دریافت کروں گا۔آپ نے ظہر کی نماز میں آتے ہی فرمایا کہ جس مسئلہ نے آپ کو اور دیگر حضرات کو الجھن میں مبتلا کر رکھا ہے اس کا حل یہ ہے۔حالانکہ آپ نے اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے قطعا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔(عالم روحانی کے لعل و جواہر نمبر 167۔مطبوعہ روز نامہ الفضل ربوہ 21 جولائی 2001ء، صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام تقریر جلسہ سالانہ 1964ء، ذکر حبیب صفحہ 42، بحوالہ تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفال از نصر اللہ خان ناصر و عاصم جمالی صفحه 101-103 ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انجام آتھم کے آخر میں تین سو تیرہ اصحاب کی جو فہرست دی ہے اس میں آپ کا نام 55 نمبر پر مذکور ہے۔حضور نے اپنی کتاب ”سچائی کا اظہار“ میں حضرت شامی صاحب کا ذکر ان الفاظ میں فرمایا ہے: ایک فاضل عرب کی اس عاجز کی کتاب آئینہ کمالات اسلام اور تبلیغ کے اعلیٰ درجہ کی بلاغت پر گواہی جو ایک بلدہ عظیمہ میں تعلیم ادب وغیرہ کے مدرس ہیں۔اخی مکرم مولوی حافظ محمد یعقوب صاحب سلمہ۔ڈیرہ دون سے لکھتے ہیں کہ میں ایمان لاتا ہوں اس بات پر کہ آپ امام زمانہ ہیں، موید من اللہ ہیں۔علماء کو اللہ تعالیٰ نے ضرور آپ کا شکار بنایا ہے یا غلام۔آپ کا مخالف کبھی کامیاب نہ ہوگا۔مجھے اللہ تعالیٰ آپ کے خادموں میں زندہ رکھے اور اسی میں مارے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔ایک عرب عالم اس وقت میرے پاس بیٹھے ہیں۔شامی ہیں، سیدی ہیں، بڑے ادیب ہیں۔ہزاروں اشعار عرب عار بہ کے حفظ ہیں۔ان سے آپ کے بارے گفتگو ہوئی وہ عالم تبحر اور میں عامی محض۔مگر توفی کے معنے میں کچھ بن نہ پڑا۔آپ کی عبارت ” آئینہ کمالات اسلام“ جو عربی ہے ان کو دکھائی گئی۔کہا واللہ