مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 544 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 544

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 518 ترجمه: جماعت احمدیہ کا جلسہ سیرت النبی اجماعت احمد یہ دمشق نے کل ایک عظیم الشان جلسہ حضرت رسول اعظم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بیان کرنے کے لئے منعقد کیا جس میں بعض شامی اشخاص کی قیمتی تقاریر کے علاوہ میرزا رشید احمد چغتائی پاکستانی احمدی نے بھی تقریر کی جس میں آپ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور حضور کے صحابہ اور عرب و عجم کے دوسرے لوگوں کے دلوں میں اس کی تاثیر کا ذکر کیا۔اور آپ نے اہل شام کو اس بات پر مبارکباد دی کہ ان کے ملک کو یہ خاص برکت حاصل ہوئی اور ان کی سرزمین کو حضور فخر کا ئنات اللہ علیہ وسلم نے اپنی تشریف آوری سے مشرف فرمایا۔جبکہ حضور کے مبارک قدموں نے اس کو برکت بخشی۔ان تقاریر کا بڑا شاندار اثر حاضرین کے قلوب پر ہوا جنہوں نے سیدنا محمد افضل الرسل خاتم النبين عليه افضل الصلوات واتم التسلیم پر بکثرت درود وسلام بھیجا۔اخبار القبس نے اپنی 28 نومبر 1950ء کی اشاعت میں لکھا:۔66 حفلة سيرة النبي علم أقامت الجماعه الأحمديه أول أمس احتفالا تكلم فيه عدد من الخطباء عن سيرة الرسول الأعظم وتحدثوا عن قدسيه الرساله التي قام بها هذا العربي العظيم الله الله الذى أسس مدنية مازال ترجمه العالم يسير بها حتى اليوم جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرسوں جماعت احمدیہ نے جلسہ منعقد کیا جس میں بہت سے مقررین نے حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر تقاریر فرمائیں اور رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان قدسیت کو بیان کیا جنہوں نے شہریت کے ایسے اصول وضع فرمائے ہیں جن سے دنیا آج تک راہنمائی حاصل کرتی چلی آرہی ہے۔00000 تاریخ احمدیت جلد 13 صفحہ 283-284)