مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 527
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 503 یمن میں عدن مشن کا قیام جماعت احمد یہ عدن اگر چہ 1936 ء سے قائم ہے مگر اس کے اکثر ممبر بیرونی تھے۔با قاعدہ طور پر اس مشن کا قیام ماہ اگست 1946 ء میں ہوا۔عدن مشن کے قیام کا پس منظر اس مشن کے قیام کا پس منظر یہ ہے کہ یہاں کچھ عرصہ سے پانچ نہایت مخلص احمدی ڈاکٹر قومی اور ملی خدمات بجالا رہے تھے۔جن کے نام یہ ہیں۔ڈاکٹر فیروز الدین صاحب، ڈاکٹر محمد احمد صاحب، ڈاکٹر محمد خان صاحب، ڈاکٹر صاحبزادہ محمد ہاشم خان صاحب اور ڈاکٹر عزیز بشیری صاحب۔ڈاکٹر فیروز الدین صاحب جو اس زمانے میں جماعت عدن کے پریذیڈنٹ تھے عدن سے قادیان آئے تو انہیں ڈاکٹر محمد احمد صاحب نے اپنے خط مورخہ 23۔جنوری 1946ء اور تار مورخہ 23 جنوری 1946 ء میں عدن مشن کھلوانے کی تحریک کی نیز لکھا کہ میں مبلغ کے لئے اپنا مکان چھ ماہ تک دینے کے لئے تیار ہوں۔اس عرصہ میں دار التبلیغ کے لئے سو روپیه کسی اور مکان کا انتظام ہو سکے گا۔ڈاکٹر محمد احمد صاحب نے اس کے ساتھ ہی پانچ۔اخراجات سفر کے لئے بھجوا دئیے اور ڈاکٹر عزیز بشیری صاحب نے اتنی ہی رقم کا وعدہ اخراجات قیام کے طور پر کیا۔چنانچہ ڈاکٹر فیروز الدین صاحب جماعت عدن کی نمائندگی میں حضرت مصلح موعود کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ڈاکٹر محمد احمد صاحب کا خط اور تار پیش کیا۔اور درخواست کی کہ کوئی موزوں مبلغ عدن کے لئے تجویز فرمایا جائے۔ہم پانچوں ڈاکٹر دار التبلیغ کا بار اٹھانے میں مدد کریں گے۔اس پر حضرت مصلح موعود نے جامعہ احمدیہ کے فارغ التحصیل نوجوان مولوی غلام احمد صاحب مبشر کو اس خدمت کے لئے نامز دفرمایا۔