مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 520 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 520

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول خلافت کی اطاعت کی برکات 496 فلسطینیوں کی جد و جہد کو نقصان پہنچانے والے عوامل میں سے ایک یہ بھی تھا کہ اکثر فلسطینیوں نے اپنے علاقوں سے ہجرت کرنی شروع کر دی۔اور جو باقی رہ گئے انہوں نے بھاری رقوم کے بدلے یہودیوں کو اپنی جائیداد میں فروخت کر دیں۔مہاجر ہو کر جب یہ مظلوم دیگر ممالک میں گئے تو وہاں ان کو خیمہ بستیوں میں رہنا پڑا اور معمولی ماہانہ وظیفہ گزارا کرنا پڑا۔ایسے حالات میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی اہل کہا بیر کو یہ نصیحت کہ تنگی کے دن ہیں صبر سے گزار لیں اور کسی قیمت پر بھی کہا بیر کی زمین یہود کے پاس فروخت نہ کریں نہایت پر حکمت تھی۔اس پر عمل کر کے نہ صرف فلسطینی احمدیوں نے اپنی زمین و جائیداد اپنے قبضہ میں رکھی بلکہ در بدر کی ٹھوکروں سے بھی محفوظ رہے۔اور اس ملک میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تبلیغ جاری رکھی۔اہل کبابیر کی اہل قادیان سے مشابہت مکرم عبد الله اسعد عودہ صاحب جماعت احمد یہ کہا بیر کے قدیم احمدی ہیں وہ لکھتے ہیں کہ انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں ایک خط لکھا جس کے جواب میں حضور نے انہیں فرمایا کہ: "إن أهل الكبابير يتشابهون بأهل قاديان لأن كلا الحزبين مقيم في مركزهم الأول كأنهم نواة خير ينتشر منها ذكر الجماعة في البلاد فلذلك لهم مكانة سامية عند الله، فاحفظوا هذه الدرجة دائمًا كان الله معكم 66 یعنی اہل کبابیر اہل قادیان سے مشابہت رکھتے ہیں کیونکہ دونوں اپنے پہلے مرکز میں مقیم ہیں۔اس لحاظ سے دونوں گویا خیر کے بیج کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان سے ارد گرد کے علاقوں میں جماعت کا ذکر پھیل رہا ہے۔اس لئے دونوں کا اللہ کے نزدیک بڑا مقام ہے۔پس اس مقام و مرتبہ کا ہمیشہ خیال رکھیں، اللہ آپ کے ساتھ ہو۔