مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 510
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول وإن المطالع لهذا التفسير الجديد يرى أن حضرة إمام الجماعة الأحمدية في دفاعه عن الإسلام إنما يدافع عن الدين الحى الذي يجد الناس كافة فيه السبيل القاصد للقاء ربهم وخاصة في الوقت الذى تعددت الطرق على السالكين فابتعدوا بها عنه - - - ولإتمام الفائدة ألحق هذه الترجمة النفيسة بسيرة مسهبة للنبي ل بقلمه، فجاءت هذه السيرة غاية في الإتقان والأسلوب صلى الله والمواضيع“۔486 الأردن‘ عمان تاریخ 21/11/1948) لوگ اپنے دنیاوی امور میں مصروف و مشغول ہونے کے باوجود جماعت احمدیہ کی مساعی اور پانچوں براعظموں میں اسلام پھیلانے کے سلسلہ میں اسکے جہاد کو سراہنے لگے ہیں۔جنگ عظیم کے بعد جماعت احمدیہ کے بڑے بڑے کاموں میں سے ایک عظیم کام جماعت کے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے زیر نگرانی قرآن کریم کا کئی عالمی زبانوں میں ترجمہ وتفسیر ہے۔جن میں انگریزی، جرمن، فرانسیسی، روسی ، اطالوی ،سپینش وغیرہ شامل ہیں۔اس نئی تفسیر کا مطالعہ کرنے والا ضرور دیکھے گا کہ حضرت امام جماعت احمد یہ اسلام کے دفاع میں درحقیقت اس زندہ دین کا دفاع کر رہے ہوتے ہیں جو تمام انسانیت کو اپنے رب سے وصال کے طریق بتاتا ہے، خصوصا ایسے وقت میں جبکہ سالکین کے متعدد طریق سامنے آئے ہیں جن پر چل کر وہ در حقیقت زندہ خدا سے قریب ہونے کی بجائے دور ہو گئے ہیں۔مترجم نے فائدہ عام کی خاطر اپنے قلم سے اس نفیس ترجمہ کے ساتھ مفصل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل کر دی ہے۔جو مہارت و باریک بینی ، مسحور کن انداز اور ترتیب مواضیع کے اعتبار سے اعلیٰ درجہ کی سیرت کہلانے کی مستحق ہے۔جامعہ الازہر کے زیر نگرانی شائع ہونے والے ”مجلة الازہر“ نے ”نقد الکتب۔القرآن المقدس" کے عنوان کے تحت ڈاکٹر محمد عبد اللہ ماضی کا جماعت کے تراجم قرآن کریم پر ریویو شائع کیا ہے جسکا کچھ حصہ یہاں نقل کیا جاتا ہے، لکھتے ہیں: "هذه الترجمة أو هذا الكتاب يحتوى على مقدمة مفصلة وعلى