مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 508
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 484 ہوئیں چنانچہ اس دورہ کے دوران 18 افراد ان کے ذریعہ حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔یزی و جرمن ترجمہ قرآن کریم اور عربی اخبارات کا خراج تحسین مشہور اخبار النصر“ میں لکھا ہے کہ : جماعت احمدیہ نے امریکہ اور یورپ کے براعظموں میں ثقافت اسلامیہ کی اشاعت کا نمایاں کام کیا ہے اور یہ کام لگا تار مبلغین کی روانگی سے ہورہا ہے اور مختلف کتب و اشتہارات کی اشاعت سے بھی جن کے ذریعہ فضائل اسلام اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو بیان کیا جاتا ہے۔ہمیں قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی ہے یہ ترجمہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ کی زیر نگرانی کیا گیا ہے۔ترجمہ قرآن مجید جاذب نظر اور ان ناظرین کے لئے قرۃ العیون ہے۔یہ ترجمہ بلند پایہ خیالات کا حامل ہے۔کاغذ نہایت عمدہ ہے قرآنی آیات ایک کالم میں درج ہیں اور دوسرے کالم میں بالمقابل ان کا ترجمہ کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں مفصل تفسیر کی گئی ہے۔مطالعہ کرنے والا ان تفاسیر جدیدہ میں مستشرقین اور یورپین معاندین کے اعتراضات کے مفصل جوابات پاتا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اس ترجمہ کے ساتھ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بھی تحریر فرمائی ہے اور یہ سیرت و تر جمہ بے نظیر ہیں۔(روز نامه النصر‘ 16 ستمبر 1948ء)‘ الاخبار (دمشق) نے مندرجہ ذیل عنوان سے خبر شائع کی :۔جماعت احمدیہ کی طرف سے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ اپنی مثال آپ ہے۔“ ( الفضل 28 نبوت 1327 ہش بمطابق 28 نومبر صفحہ 5 سے ماخوذ از مضمون شیخ نور احمد صاحب منیر مبلغ بلاد عربیه بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 675-676) 66۔۔۔۔۔۔اخبار" "وكالة الأنباء العربية “ نے لکھا: " والترجمة الإنكليزية تفوق كل ترجمة سبقتها من حيث الإتقان وجودة الورقة والطبع والانسجام وصدق الترجمة الحرفية وتفسيرها تفسيرا مسهبا بأسلوب جديديدل على علم