مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 494
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 472 (مضمون نگار کہتی ہیں کہ ) میں نے دریافت کیا کہ اگر یہ بات ہے تو احرار نے اپنے مخالفوں سے اس سے پہلے کیوں معاملہ نہیں نپٹایا اور خاص طور پر اس وقت اپنے دیرینہ بغض و کینہ کے نکالنے کیلئے سول نافرمانی کو کیوں ذریعہ بنایا ؟ (اس لیڈر نے جواب دیا کہ ) اس سوال کے جواب کے لئے بعض اور امور کا سلسلہ وار بیان کرنا ضروری ہے۔یاد رہے کہ ނ پاکستان کا قیام غیر متوقع طور پر ہوا ہے ان حالات کا تقاضا تھا کہ ہم اپنی پوری کوشش۔اپنے وطن جدید کی ابتدا مضبوط حالات سے کرتے اس کا نتیجہ یہ تھا کہ ہم نے ذمہ دارانہ عہدے دینے میں سمجھ دار اور تعلیم یافتہ لوگوں کی قابلیت پر دار ومدار رکھا اور چونکہ احمدی بہت زیادہ تعلیم یافتہ اور مہذب تھے اس لئے ان کو بہت سے ذمہ داری کے منصب سپرد کئے گئے اور احراریوں کو ان عہدوں کے حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔ایک تو اس لئے کہ وہ تعلیم یافتہ نہ تھے اور دوسرے اس لئے کہ وہ ماضی میں پاکستان بنے کی مخالفت کرتے رہے تھے۔“ (المصور قاہر 100 را پریل 1953 ء بحوالہ ”الفرقان ( ربوہ ) فروری ، مارچ، اپریل 1953 ، صفحہ 48-50، مشخص از تاریخ احمدیت جلد 15 صفحہ 482-484) 00000 XXXXXXXXXXXX