مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 448 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 448

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 426 ایک طویل لیکچر دیا ہے اس لیکچر میں آپ نے پوری قوت سے ظالم صیہونیت پر حملہ کیا ہے اور متناقضات اور دشمنوں کے اتحاد و اجتماع سے اپنے گہرے تعجب کو پوشیدہ نہیں رہنے دیا مبادا فلسطینی عربوں کے مطالبہ کا انکار اور یہود نا مسعود کے موہوم حقوق کا اعتراف کیا جائے آپ اس استعماری سیاست کے خلاف نبرد آزما ہیں جو ہمیشہ ظلم اور ناجائز فائدہ اٹھانے کا اظہار کر ہے پھر آپ نے ان ظالموں کے موقف کا باہمی مقابلہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے کیا ہے اس لیکچر کا خلاصہ یہ ہے کہ سامراجی استعمار سے آزادی اور نجات اتحاد اور تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔اخبار الشوریٰ (بغداد) نے اپنے 18 جون 1948ء کے پرچہ میں ایک عربی نوٹ لکھا جس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔حضرت مرزا محمود احمد صاحب کا ایک خطبہ۔ہمیں ایک ٹریکٹ ملا ہے جو بغداد میں چھپا ہے جس میں حضرت مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان کے ایک پُر جوش خطبہ کا ذکر کیا گیا ہے جوانہوں نے نام نہاد اسرائیل حکومت کی تشکیل کے اعلان کے بعد لاہور (پاکستان) میں پڑھا اس خطبہ کا عنوان ہے "الكفر ملة واحدة “۔جن اصحاب نے یہ مفید ٹریکٹ شائع کیا ہے ہم ان کی اسلامی غیرت اور اسلامی مساعی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔استعماری طاقتوں کی سازش اور اس کا انکشاف روس اور امریکہ کی استعماری طاقتوں کو مسلمانوں کے اتحاد کی یہ مؤثر ترین تحریک بھلا کب گوارا ہو سکتی تھی ؟ اس لئے جو نہی ان کے کانوں میں یہ آواز پہنچی انہوں نے خود مسلمانوں ہی کے ایک طبقہ کو آلہ کار بنا کر جماعت احمدیہ کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کی مہم شروع کرادی۔اس گہری سازش کا سنسنی خیز انکشاف بغداد کے مقتدر جریدہ " الانباء" کے ایک فاضل اور گہنہ مشق ادیب اور نامہ نگار الأستاذ علی الخیاط آفندی نے چھ سال بعد کیا۔چنانچہ انہوں نے بغداد کے مشہور اخبار "الأنباء" (مورخہ 21 ستمبر 1954 ء) میں مندرجہ ذیل مقالہ سپر داشاعت کیا۔(ترجمہ) غیر ملکی طاقتیں جماعت احمدیہ کی مخالفت کی آگ بھڑ کا رہی ہیں و گزشتہ دنوں بعض اخبارات نے قادیانی جماعت کے خلاف پے در پے ایسی صورت میں نکتہ چینی کی ہے کہ جس کی طرف انسان کو توجہ کرنی پڑتی ہے۔قادیانیت کیا ہے؟ اور